عیدالاضحیٰ ملک بھر میں مذہبی جوش و جذبے سے منائی گئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
لاہور؍ راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+ جنرل رپورٹر) ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش و خروش اور عقیدت واحترام سے منائی گئی۔ فرزندانِ اسلام نے سنت ابراہیمی کی یاد میں جانور قربان کئے۔ عیدالاضحیٰ کے دن کا آغاز نماز فجر کے بعد امت مسلمہ کی وحدت و یکجہتی، پاکستان کی سالمیت اور استحکام، غزہ، فلسطین اور مقبوضہ کشمیر سمیت تمام مقبوضہ مسلم ریاستوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعاؤں سے کیا گیا۔ کھلے مقامات اور مساجد میں نماز عید کے بڑے بڑے اجتماعات ہوئے جہاں پر علماء کرام اور خطباء عظام نے فلسفہ توحید اور سنت ابراہیمی کو اجاگر کیا اور شہریوں نے سنت ابراہیمی کو تازہ کرتے ہوئے اللہ کی راہ میں جانور قربان کئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
کشمیری حریت رہنما عبدالغنی بٹ آزادی کا خواب آنکھوں میں لیے چل بسے
معروف آزادی پسند کشمیری رہنما اورکل جماعتی حریت کانفرنس کے سابق چیئرمین پروفیسر عبدالغنی بٹ مختصر علالت کے بعد مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں انتقال کرگئے۔
پروفیسر عبدالغنی بٹ ساری زندگی بھارتی مظالم کے خلاف برسرپیکار رہے، اور اپنی زندگی آزادی کے لیے وقف کیے رکھی۔
کشمیر کی آزادی کی ایک اور توانا آواز بند
سابق حریت رہنما پروفیسر عبدالغنی بھٹ 89 برس کی عمر میں انتقال کرگئے pic.twitter.com/w16XRj5q8Z
— Sheraz Ahmad Sherazi (@Sherazi_Silmian) September 17, 2025
ان کی عمر قریباً 90 برس تھی۔ اور وہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلم کانفرنس کے چیئرمین کے طور پر بھی خدمات انجام دیتے رہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس اور دیگر آزادی پسند تنظیموں نے پروفیسر عبدالغنی بٹ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔
ادھر وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق، سابق وزیراعظم سردار عتیق، راجا فاروق حیدر سمیت دیگر کشمیری قیادت نے بھی عبدالغنی بٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews انتقال حریت رہنما عبدالغنی بٹ مقبوضہ کشمیر وی نیوز