پاکستانی فلم نے آسکر کے برابر سمجھا جانے والا جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, October 2025 GMT
پاکستانی فلم ’موکلانی — دی لاسٹ موہناز‘ نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ حاصل کر کے تاریخ رقم کر دی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ دنیا بھر میں آسکر ایوارڈز کے متوازی سمجھا جاتا ہے۔
یہ فلم پاکستان میں موسمیاتی بحران کے پس منظر میں منچھر جھیل کے مقامی ماہی گیری برادری موہنا کی کوششوں کی عکاسی کرتی ہے۔
ہدایت کار جواد شریف نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ رقم ہوگئی، ہماری فلم موکلانی پہلی پاکستانی فیچر فلم ہے جس نے جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈز 2025 اپنے نام کیا ہے۔ فلمی دنیا میں یہ ایوارڈ آسکر کے برابر سمجھا جاتا یے۔
جیکسن وائلڈ میڈیا ایوارڈ کے لیے فلم ساز جواد شریف کی ہدایت کاری میں بننے والی اِس فلم کا انتخاب 500 سے زائد مشہور فلموں میں سے کیا گیا۔
خیال رہے کہ 4 اکتوبر 2025 کو موکلانی کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت فلسطینیوں کیساتھ خیانت ہے، علامہ جواد نقوی
سربراہ تحریک بیداری کا کہنا ہے کہ حکمران قاتلوں کیساتھ ہیں توعوام حماس و فلسطین کیساتھ کھڑے ہوں، ٹرمپ کی قیادت میں فلسطین فروشی، نسل کشی، مسجد اقصیٰ کی فراموشی اور اسرائیل کو بچانے کی آخری مذموم کوشش میں بعض مسلم حکمرانوں کی شمولیت نے امتِ مسلمہ کو شدید صدمہ پہنچایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداری امتِ مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جوان نقوی نے لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی قیادت میں فلسطین فروشی، نسل کشی، مسجد اقصیٰ کی فراموشی اور اسرائیل کو بچانے کی آخری مذموم کوشش میں بعض مسلم حکمرانوں کی شمولیت نے امتِ مسلمہ کو شدید صدمہ پہنچایا ہے، اگر حکمران ظالموں کیساتھ ہیں تو عوام، جوان، بچے، بوڑھے اور خواتین لازماً مظلوم فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہوں۔ علامہ نقوی نے واضح کیا کہ ٹرمپ کا یکطرفہ امن منصوبہ دراصل فلسطین کیساتھ کھلی خیانت ہے اور ہر باضمیر انسان اسے مسترد کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین سے ظلم کے خاتمے، فلسطینی ریاست کے قیام، غزہ کی آزادی اور حماس کی حمایت کیلئے پوری امت کو یک زبان ہوکر آواز بلند کرنا ہوگی۔
انہوں نے پاکستان میں سینیٹر مشتاق حسین کی جرات مندانہ جدوجہد کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ انہوں نے غزہ کے حق میں جو آواز بلند کی، وہ حقیقی ترجمانی ہے۔ علامہ نقوی نے ان کی سلامتی اور رہائی کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم ایسے باکردار نمائندوں پر فخر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل اپنے ناپاک مقاصد غزہ کی قتل و غارت کے ذریعے حاصل نہ کر سکے، اب وہ خائن حکمرانوں کو ساتھ ملا کر اپنی سازشیں آگے بڑھا رہے ہیں، مگر یہ حقیقت ہے کہ حماس ختم نہیں ہوگی، اسرائیل کا وجود ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے امت مسلمہ کو متنبہ کیا کہ وقت آگیا ہے کہ عوام اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں اور مظلوم فلسطینیوں کے دفاع میں عملی کردار ادا کریں، یہ جنگ صرف زمین کی نہیں بلکہ ایمان اور ضمیر کی جنگ ہے، جس میں کامیابی بہرحال حق و مقاومت کے حصے میں آئے گی۔