2025-11-13@18:49:51 GMT
تلاش کی گنتی: 209
«فرزند پاکستان ایوارڈ»:
(نئی خبر)
مریکی ایوان نمائندگی کو پاکستان کیخلاف اُکسایا جا رہا، اس حد تک نہ جائیں ملک کا نقصان ہو: وزیر داخلہ
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہیوسٹن، امریکہ میں میڈیا سے اہم گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں چین کے خلاف کسی تقریب میں شرکت نہیں کی۔ مخالفین زہریلا پراپیگنڈہ کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ نوجوانوں کی تقریب میں شرکت کی تھی، اس کو پراپیگنڈہ کر کے غلط رنگ دیا گیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ ایسے پروپگینڈہ سے کوئی فرق نہیں پڑتا، میں کسی بھی اینٹی چائنہ فنکشن میں نہیں گیا، میرے دورے کا مقصد امریکہ کے سیاستدانوں سے ملکر دہشتگردی کے خلاف ایک مؤثر پلان بنانا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ دہشتگردی صرف پاکستان کی لڑائی نہیں یہ سب کی...
ارشد کوٹلہ : عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال انتقال کر گئے ، نماز جنازہ آبائی گاؤں ڈھرنال میں کل صبح ادا کیا جائے گا مصور منیر ڈھرنال آج تلہ گنگ تقریب میں دوران تقریر طعبیت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔مصور منیر ڈھرنال ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز سوموار آبائی گاؤں ڈھرنال میں گیارہ بجے ادا کیا جائے گا ۔ پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک مصور منیر ڈھرنال نے 1993ء میں رائل اکیڈمی آف لندن کی انٹرنیشنل نمائش میں بھی شرکت کی تھی ، سنگا پور سے ایشیاء ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب...
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کو پاکستان کے خلاف اکسایا جارہا ہے، سیاست کریں لیکن اس حد تک نہ جائیں کہ پاکستان کا نقصان ہو۔ ہیوسٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ دورہ امریکا کے دوران کانگریس اراکین کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں، دہشتگردی صرف پاکستان کی نہیں سب کی مشترکہ لڑائی ہے، امریکی سیاستدانوں سے مل کر دہشتگردی کے خلاف منصوبہ بنائیں گے اور پاکستان کے خلاف ہتھیار اٹھانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی امریکی کمپنیوں کو ملک میں سرمایہ کاری کی دعوت دورہ امریکا کے دوران چین مخالف تقریب میں شرکت سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے انہوں...
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم (سی ایکس او) نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فائونڈر ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر ڈاکٹر ثانیہ بشیر کو پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء دے کر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل کر لیا، یہ ممتاز اعزاز ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی جانب سے جدید ٹیلی ہیلتھ کیئر کے ذریعے ذیابیطس کی دیکھ بھال میں انقلاب لانے کے لیے کیے گئے کام کی پذیرائی ہے۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب میں معروف بزنس ایگزیکٹو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اورسی ایکس او گلوبل فورم کی بانی کنول مسرور نے پیش کیا۔ اس موقع پر ندیم عمر اور کنول مسرور کا کہنا تھا کہ ڈائیبیٹس...
اسلام آباد (صباح نیوز/اے پی پی) وزیرِاعظم شہباز شریف قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے تو ہنگامہ مچ گیا۔ اپوزیشن اور حکومت نمائندگان کی جانب سے شدید نعرے بازی کی گئی، جس سے کارروائی کرنا محال ہوگیا۔ اپوزیشن نے ایوان کو مچھلی بازار بنادیا ‘وزیراعظم تقریر کیے بغیر واپس روانہ ہوگئے جبکہ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہگوادرائر پورٹ کے خلاف محاذ آرائی کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا۔ اپوزیشن ارکان نے وزیر اعظم کے ایوان میں پہنچتے ہی نہ صرف احتجاج کیا بلکہ نعرے بازی بھی کی جس کے جواب میں حکومتی ارکان نے شیر...
بینک اسلامِی پاکستان کو آئی ایف این بیسٹ بینکس پول 2024 میں ''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کے ایوارڈ سے نوازا گیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2025ء) بینک اسلامِی پاکستان کو آئی ایف این بیسٹ بینکس پول 2024 میں ''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، جو عالمی اسلامی مالیاتی منظرنامے میں ایک اہم موقع ہے۔آئی ایف این بیسٹ بینکس پول کی 20 ویں ایڈیشن میں اس سال ''بیسٹ اسلامک ٹرسٹی'' کی کیٹیگری متعارف کرائی گئی ہے، جو اسلامی مالیات کے نظام میں ٹرسٹی اور کسٹوڈیال سروسز کے اہم کردار کو تسلیم کرتی ہے۔ بینک اسلامِی نے اس مسابقتی کیٹیگری میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ مے بینک(maybank) اور اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک کو رنر اپ قرار دیا گیا۔اس سال کے پول میں 35 ممالک کے مالیاتی حصص اداروں کی رائے شامل کی گئی،...
پاکستان کے ایوان بالا (سینیٹ) نے بیرون ممالک میں قید ہزاروں پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کی قرارداد منظور کرلی۔ سینیٹر ثمینہ ممتاز نے ایوان بالا کے اجلاس میں بیرون ملک پاکستانیوں کو واپس لانے کی قرارداد پیش کی جسے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ بیرون ملک جیلوں میں جو پاکستانی قید ہیں، حکومت ان تک قونصلر رسائی کے لیے اقدامات کرے۔ اس وقت دنیا بھر کی مختلف جیلوں میں 23 ہزار پاکستانی قید ہیں۔ قرارداد کے متن میں درج ہے کہ حکومت یقینی بنائے کہ بیرون ممالک میں قید پاکستانیوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی تو نہیں ہورہی۔ حکومت کوشش کرکے ان قیدیوں کو وطن واپس لائے تاکہ وہ اپنی باقی ماندہ سزا...
لاہور: پاکستان سپر لیگ کو ایک دہائی مکمل ہونے پر سیزن 10 کی پلیئرز ڈرافٹ کی تقریب کے دوران کھلاڑیوں کو ایوارڈز سے نوازا گیا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹسمین بابر اعظم کو پی ایس ایل کے بہترین بیٹر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ انگلش بیٹسمین جیسن رائے کو بہترین انفرادی بیٹنگ میں فینز چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کے بہترین بولر کا فین چوائس ایوارڈ دیا گیا۔ شاداب خان کو پی ایس ایل سیزن 7 میں یادگار پرفارمنس پر موسٹ ویلیو ایبل پلیئر (ایم وی پی) ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...