City 42:
2025-04-25@08:24:21 GMT

عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال انتقال کر گئے

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

ارشد کوٹلہ : عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال انتقال کر گئے ، نماز جنازہ  آبائی گاؤں ڈھرنال میں کل صبح ادا کیا جائے گا

مصور منیر ڈھرنال آج تلہ گنگ تقریب میں دوران تقریر طعبیت ناساز ہونے کی وجہ سے ہسپتال منتقل کیا گیا ۔مصور منیر ڈھرنال ہسپتال میں جانبر نہ ہو سکے خالق حقیقی سے جا ملے ۔مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز سوموار آبائی گاؤں ڈھرنال میں گیارہ بجے ادا کیا جائے گا ۔

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

مصور منیر ڈھرنال نے 1993ء میں رائل اکیڈمی آف لندن کی انٹرنیشنل نمائش میں بھی شرکت کی  تھی ، سنگا پور سے ایشیاء ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب رہے.

2001ء میں کونیکا سنچوریا عالمی مقابلہ جاپان میں ہوا جس میں پہلی پوزیشن حاصل کرکے اپنا اور اپنے ملک پاکستان کا نام روشن کیا، کونیکا لیبارٹری کے جی ایم نے سات سو ڈالر کا انعام دیا. 21 اگست 2006ء کو حکومت پاکستان نے انہیں گولڈ میڈل سے نوازا

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

آسٹریلیا کی مردوں کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ انہوں نے اپنے کرکٹ کیریئر کا آغاز 1966 میں انگلینڈ کے خلاف ایک مڈل آرڈر کھلاڑی کے طور پر کیا تھا۔ کیتھ سٹیک پول بلے بازی کے ساتھ ساتھ لیگ سپن بولر بھی تھے، لیکن 1969 کے اوائل میں انہوں نے بل لاری کے ساتھ اوپننگ کی۔

کیتھ سٹیک پول نے 43 ٹیسٹ میچز اور 6 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں آسٹریلیا کی نمائندگی کی۔ ان کے ٹیسٹ کرکٹ میں 2807 رنز تھے، جن میں 7 سینچریاں اور 14 نصف سینچریاں شامل ہیں۔ ان کی سب سے بڑی اننگز 1970 میں انگلینڈ کے خلاف گابا کے میدان پر 207 رنز کی تھی۔ ان کی پہلی ٹیسٹ سینچری 1969 میں کیپ ٹاؤن میں جنوبی افریقہ کے خلاف تھی۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا: جانوروں کے تحفظ سے وابستہ کارکن نے پرندے کی مدد کیسے کی؟

کیتھ سٹیک پول 1972 کی ایشز سیریز میں آسٹریلوی ٹیم کے نائب کپتان تھے اور 1973 میں انہیں وزڈن کرکٹر آف دی ایئر کا اعزاز بھی ملا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر مائیک بیرڈ نے انہیں کرکٹ کے کھیل کا عظیم کھلاڑی قرار دیا ہے اور کہا کہ انہیں کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

کیتھ سٹیک پول نہ صرف آسٹریلیا اور وکٹوریہ کے لیے شاندار کھلاڑی تھے، بلکہ میڈیا، ریڈیو اور ٹی وی پر ان کی کمنٹری نے نئی نسل کے لیے ایک مشعل راہ کا کام کیا۔ ان کا ٹیسٹ کرکٹ کیریئر 1974 میں نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے ساتھ ختم ہوا۔

انہوں نے 1971 میں کرکٹ کے پہلے ون ڈے میچ میں حصہ لیا اور 1974 میں کرکٹ کے لیے خدمات کے عوض ایم بی ای سے نوازے گئے۔ فرسٹ کلاس کرکٹ میں انہوں نے 10 ہزار ایک سو رنز بنائے اور 148 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ ایک ممتاز ٹی وی اور ریڈیو مبصر بھی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آسٹریلوی ٹیم آسٹریلیا کیتھ سٹیک پول

متعلقہ مضامین

  • آسٹریلوی کرکٹ کے عظیم اوپنر کیتھ سٹیک پول 84 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
  • عالمی شہرت یافتہ فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف سوا ارب روپے کے سیلز ٹیکس فراڈ کا مقدمہ درج
  • پوپ فرانسس کے انتقال پر ایک درجن ممالک کا قومی سطح پر سوگ کا اعلان
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن کا ٹورنٹو میں انتقال
  • سارک کے سابق سیکرٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کر گئے
  • سارک کے سابق سیکریٹری جنرل نعیم الحسن ٹورنٹو میں انتقال کرگئے
  • ہری پور، جنگلی چیتے کا گھروں پر حملہ، متعدد بکریاں ہلاک
  • برطانوی جریدے کی جانب سے ڈاکٹر ادیب الحسن رضوی کیلئے عالمی ایوارڈ
  • ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ کو سیالکوٹ میں بہترین سفیر کے ایوارڈ سے نوازا گیا
  • پوپ فرانسس کی موت کی وجہ سامنے آگئی