ڈاکٹر ثانیہ بشیر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم (سی ایکس او) نے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور فائونڈر ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر ڈاکٹر ثانیہ بشیر کو پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء دے کر پاکستان کی 100 بہترین کاروباری شخصیات میں شامل کر لیا، یہ ممتاز اعزاز ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی جانب سے جدید ٹیلی ہیلتھ کیئر کے ذریعے ذیابیطس کی دیکھ بھال میں انقلاب لانے کے لیے کیے گئے کام کی پذیرائی ہے۔ یہ ایوارڈ بین الاقوامی بزنس گلوبل فورم کے زیر اہتمام منعقدہ ایوارڈ تقریب میں معروف بزنس ایگزیکٹو اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اورسی ایکس او گلوبل فورم کی بانی کنول مسرور نے پیش کیا۔ اس موقع پر ندیم عمر اور کنول مسرور کا کہنا تھا کہ ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر نے پاکستان انٹرپرینیور ایوارڈ 2025ء حاصل کر کے اہم سنگ میل عبور کیا ہے اور ڈاکٹر ثانیہ بشیر کی بصیرت سے بھرپور قیادت میں ڈائیبیٹس ٹیلی کیئر نے ڈیجیٹل ہیلتھ کیئر کی ترقی میں سبقت حاصل کی اور پاکستان میں ہزاروں افراد کو ذیابیطس کے انتظام کے لیے قابل رسائی اور مریض مرکوز خدمات فراہم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی نوعیت کی دیکھ بھال سے لے کر تعلیم اور ڈیجیٹل ٹولز تک اس پلیٹ فارم نے افراد کو ذیابیطس کو موثر طریقے سے منظم کرنے اور ان کی زندگی کے معیار کو بہتر بنانے کا اختیار دیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر ثانیہ بشیر
پڑھیں:
سینئر اداکار فردوس جمال کواہم اعزاز حاصل ہو گیا
پاکستان شوبز کے صدارتی ایوارڈ یافتہ سینئر اداکار فردوس جمال کو دلدار پرویز بھٹی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازنے کیلئے فن، ادب اور مزاح کے شہسوار نامور ٹی وی میزبان دلدار پرویز بھٹی کی یاد میں الحمرا ہال لاہور میں ایک رنگا رنگ ایوارڈ شو کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں فردوس جمال، محسن گیلانی سمیت نامور فنکاروں اور ممتاز گلوکاروں کی پرفارمنس نے ایوارڈ شو کی شان بڑھا دی۔ لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ہونے والی تقریب میں دلدار بھٹی لوورز فورم کے روح رواں میاں فراز، فلمی ہیرو التمش بٹ، پنجاب تھیٹر آرٹسٹ پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ، گلوکارہ شیزا جہاں، بی اے شاکر ، سدرہ نور سمیت نامور فنکاروں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تقریب میں نامور گلوکاروں کی جانب سے شاندار پرفارمنس بھی پیش کی گئی جس نے محفل میں سماں باندھ دیا۔ تقریب نے نہ صرف دلدار پرویز بھٹی کی فنی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا بلکہ فن و ثقافت سے جڑے چہروں کو ایک بار پھر روشنیوں میں لا کھڑا کیا۔تقریب میں سینئر اداکار فردوس جمال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا، جبکہ علیشا جعفری، مون پرویز، محسن گیلانی سمیت دیگر فنکاروں کو دلدار بھٹی ایوارڈز پیش کیے گئے۔