زونگ فورجی نے بہترین ڈیجیٹل مہم ٹک ٹاک کا اعزاز حاصل کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی معروف ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کمپنی زونگ فورجی نے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 کے موقع پر ”Best Digital Campaign (TikTok) “ کا ایوارڈ جیت لیا ہے۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کو ملک میں ڈیجیٹل شعبے کی بہترین پہچان سمجھا جاتا ہے، جہاں ایوارڈز کا فیصلہ ایک آزاد ماہرین کی کمیٹی کرتی ہے۔ یہ ایوارڈز نہ صرف تخلیقی اثرات بلکہ حقیقی اور مثبت نتائج پر مبنی ڈیجیٹل جدت کو سراہتے ہیں۔ یہ اعزاز زونگ فورجی کی اس حکمت عملی کا مظہر ہے جو اسے پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں ایک نمایاں مقام پر فائز رکھتی ہے اور اس کے سلوگن ” Let’s Get Digital “ کو الفاظ کی بجائے عملی اقدامات میں ڈھالتی ہے۔
اس کامیاب مہم کا مرکزی خیال صارفین کے لیے سہولیات کی فراہمی کو ایک سادہ، فطری اور وسیع پیمانے پر مؤثر انداز میں بڑھانا تھا۔ زونگ نے ٹک ٹاک کے مختصر مگر پراثر ویڈیو فارمیٹ کو گوگل یو اے سی (Google UAC) کے ذہین ٹارگٹنگ سسٹم کے ساتھ ملا کر”مائی زونگ ایپ“کو صرف ایک سروس ہی نہیں بلکہ روزمرہ کی ڈیجیٹل زندگی کااہم حصہ بنا دیاہے۔اس مہم کو عالمی سطح پر بھی پذیرائی ملی، جب ٹک ٹاک نے اسے اپنی ایک آفیشل کیس اسٹڈی میں نمایاں کیا جو کہ ا س کی شاندار حکمت عملی اوربہتر کاروباری نتائج کا واضح ثبوت ہے۔
زونگ فورجی کے ہیڈ آف مارکیٹنگ ساجد منیر نے کہا کہ،”ہماری محنت کو سراہنے پر ہم پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز کے مشکور ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے اندازِ بیان، صارفین کو اولین ترجیح دینے اور مقامی طورپر جدید حل پیش کرنے کی کوششوں کا واضح اعتراف ہے۔ ہماری ٹیم بھرپور جذبہ کے ساتھ ہر آنے والے دن اپنے صارفین کے ڈیجیٹل تجربات کو نئے انداز میں تشکیل دے رہی ہے۔“
یہ کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ زونگ فورجی پاکستان کے ڈیجیٹل منظرنامے میں تبدیلی کے سفر پر گامزن ہے۔یہ ایک ایک ایسا سفر ہے جس میں اے آئی سالوشنز،نئی اور موثر مہمات کے ساتھ ساتھ سب کے لیے یکساں رسائی کو اہمیت حاصل ہے۔ زونگ فورجی کا عزم ہے کہ وہ پاکستانی صارفین کے بدلتے تقاضوں کے مطابق ایسے تجربات فراہم کرے جو موثر، بامعنی، آسان فہم اور روز مرہ زندگی کی ضروریات کے عین مطابق ہوں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: زونگ فورجی
پڑھیں:
پاکستان کو 20 سال بعد آف شور تیل و گیس ذخائر میں بڑی کامیابی حاصل
وزیراعظم شہباز شریف کے انرجی سیکیورٹی وژن کے تحت پاکستان کے مقامی وسائل کی ترقی میں اہم پیشرفت دیکھنے میں آئی ہے۔ 20 سال بعد پاکستان کے سمندری علاقوں میں تیل و گیس کے ذخائر سے متعلق بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آف شور بڈنگ راؤنڈ میں 23 بلاکس کی کامیاب بولیاں موصول ہوئیں، جن پر پہلے مرحلے میں تقریباً 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔ ڈرلنگ کے دوران یہ سرمایہ کاری ایک بلین ڈالر تک پہنچنے کا امکان بھی ہے۔ یہ بلاکس مجموعی طور پر 53,510 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط ہیں۔
انڈس اور مکران بیسن میں بیک وقت ایکسپلوریشن کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے، جس نے بڈنگ راؤنڈ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کیا۔ کامیاب بولرز میں ترکی پیٹرولیم، یونائیٹڈ انرجی، اورینٹ پیٹرولیم، فاطمہ پیٹرولیم، او جی ڈی سی ایل، پی پی ایل، ماری انرجیز اور پرائم انرجی شامل ہیں۔
امریکی ادارے ڈیگلیور اینڈ میکناٹن کے مطابق سمندر میں ممکنہ طور پر 100 ٹریلین کیوبک فٹ گیس موجود ہو سکتی ہے۔ آف شور راؤنڈ 2025 کے آغاز کے ساتھ پاکستان نے ان ممکنہ ذخائر سے فائدہ اٹھانے کا عمل شروع کر دیا ہے، جو ملکی معیشت کے لیے ایک نیا سنگِ میل ثابت ہوگا۔