پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025: فاطمہ فرٹیلائزر نے مسلسل چھٹے سال بھی اعزاز اپنے نام کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 18th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فاطمہ فرٹیلائزر نے ایک بار پھر پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز 2025 میں دو مزید ایوارڈز جیت کر مسلسل چھٹے سال ان ایوارڈز میں کامیابی کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
اس سال ہونے والے پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز میں فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبز UNDP کیمپین کو گرین ڈیجیٹل اشتہاری مہم کا ایوارڈ اور بہترین کانٹینٹ کا ایوارڈ رمضان کی مہم اللہ ہو کو نوازا گیا جس میں مشہور گلوکار عاطف اسلم شامل تھے۔
پاکستان ڈیجیٹل ایوارڈز ایک غیر جانبدار پلیٹ فارم ہے جوپاکستان کے ڈیجیٹل شعبے میں شاندار کارکردگی دکھانے والی کمپنیوں، ویب سائٹس، ایپس، اور تخلیق کاروں کو سراہتا ہے۔
گرین ڈیجیٹل ایوارڈ حاصل کرنے والی فاطمہ فرٹیلائزر کی سرسبزUNDP کیمپین اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (UNDP) کے ساتھ ایک شراکت داری ہے جس کے ذریعے، فاطمہ فرٹیلائزر SDGs Impact Framework پر عمل کرنے والی پاکستان کی پہلی کمپنی ہے۔
اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر سیلز و مارکیٹنگ، رابیل سدوزئی نے کہا”یہ دونوں ایوارڈز ہمارے لیے قابلِ فخر ہیں۔ ان دونوں اعزازت کا جیتنا اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم معاشرتی، روحانی، اور ماحولیاتی بہتری کے لیے بامقصد پیغام رسانی پر یقین رکھتے ہیں۔فاطمہ فرٹیلائزر کی یہ کامیابی نہ صرف کمپنی کی تخلیقی صلاحیت کی مہارت کو ظاہر کرتی ہیں بلکہ سماجی بہتری اور پاکستان کی ترقی کے لیے سنجیدہ کوششوں کو بھی اجاگر کرتی ہے۔
یہ اعزازات اس بات کا ثبوت ہیں کہ فاطمہ فرٹیلائزر با مقصد پیغام رسانی، ڈیجیٹل مہارت، اور مضبوط شراکت داری کے ذریعے مثبت تبدیلی لانے کے لیے پرعزم ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکا میں سفیر پاکستان کا پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح
امریکا میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی ریاست ورجینیا میں پاک-امریکا بزنس کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025 کا افتتاح کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اس موقع پر سفیر پاکستان نے امریکا کے درمیان گہرے معاشی روابط استوار کرنے پر زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی مارکیٹ کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کاروباری حکمت عملی ترتیب دی جائے جبکہ مضبوط معاشی و تجارتی تعلقات پائیدار پاک امریکا تعلقات کی ضمانت ہوں گے۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر دو نوں ملکوں کے درمیان دیرپا شراکت داری استوار کرنے میں معاشی تعاون کی کلیدی اہمیت پر زور دیا گیا۔ یہ تقریب برین ڈیزائنر پاکستان ، راولپنڈی چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹریز اور یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس (یو ایس پی آئی سی سی) کے تعاون سے منعقد کی گئی جس میں کاروباری رہنماؤں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو تجارت، سرمایہ کاری اور تجارتی مواقع کی تلاش کے لیے اکٹھا کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاک امریکا تجارتی تعلقات کو وسعت دینے کے ضمن میں امریکی مارکیٹ کی وسیع صلاحیتوں کو اجاگر کیا اور اس متحرک معیشت میں کامیابی کے لیے مناسب حکمت عملی ترتیب دینے کی اہمیت پر زور دیا۔
انہوں نے امریکا کو دنیا کی اعلیٰ ترین صارف مارکیٹ قرار د یتے ہوئے اسے عالمی کاروباروں کی توسیع کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اپنے خطاب میں سفیر پاکستان نے کہا کہ سفارت کاری مواقع پیدا کرسکتی ہے۔ان مواقعوں سے مکمل طور پر فائدہ حاصل کرنا کاروباری برادری کا کام ہے۔ ہم نے اپنا کام کر دیا ہے؛ اب ہم آپ سے توقع کرتے ہیں کہ آپ اپنی ذمہ داری ادا کریں۔
سفیر پاکستان نے مختلف اسٹالز کا دورہ کیا اور کاروباری کمیونٹی سے بات چیت کی۔ انہوں نے منتظمین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے یہ تقریب منعقد کی جو ان کے بقول خاص طور پر چھوٹے تاجروں اور کاروباری کمیونٹی کے لیے امریکی مارکیٹ میں اپنا اثر بڑھانے کے لیے اچھا شگون ہے۔