استنبول میں چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ترکیہ اور پاکستان کی اہم شخصیات سمیت طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 

استنبول میں ’پاکستان ترکیہ: دو ریاستیں، ایک قوم‘ کے موضوع کے تحت چغتائی آرٹ ایوارڈز 2025 کی تقسیمِ انعامات کی تقریب منعقد ہوئی۔ یہ ایوارڈز پاکستانی سفارتخانے کے زیرِ اہتمام ہر سال ترکیہ کے مختلف شہروں میں منعقد کیے جاتے ہیں، جن کا مقصد نوجوانوں میں ثقافتی ہم آہنگی اور فنونِ لطیفہ کے فروغ کو بڑھانا ہے۔

تقریب میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جُنیِد، نائب گورنر استنبول مہمت سلون، نائب میئر فاتیح حسن دورہات، صوبائی ڈائریکٹر برائے تعلیم ڈاکٹر مراد موچاہت ینتور، ترک وزارتِ تعلیم، قونصلیٹ پاکستان، طلبہ، اساتذہ اور میڈیا نمائندگان نے شرکت کی۔

انعامات کی تقسیم کے دوران پہلا انعام ایلیف زوہیلا آتائسین، دوسرا زینب اکن اور تیسرا ایلدہ یلڈان نے حاصل کیا جبکہ تین طالبات کو اعزازی اسناد بھی دی گئیں۔

قومی سفیر نے پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ فن لوگوں کو قریب لانے اور دلوں کو جوڑنے کا مؤثر ذریعہ ہے۔ نائب گورنر استنبول مہمت سلون نے دونوں ممالک کے درمیان محنتی اور ٹیلنٹڈ نوجوانوں کے تبادلوں اور ثقافتی روابط کی اہمیت پر زور دیا۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا

ارومچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے شہر ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ کیا جہاں ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے ان کا استقبال کیا۔ جمعرات کو ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت اور ان کے وفد کو بتایا گیا کہ سینٹر 30 سے زائد محکموں کو ڈیجیٹلی ملا کر شہریوں کو 200 سے زیادہ خدمات فراہم کرتا ہے۔

(جاری ہے)

مرکز عوامی خدمات کے لیے ون ونڈو ہب کے طور پر کام کرتا ہے، اس کے علاوہ سینٹر عوامی صحت، تعلیم، روڈ سیفٹی، یوٹیلٹیز اور ایمرجنسی رسپانس میں ہم آہنگی فراہم کرتا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور منصوبہ سازوں کے وژن کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ شہر کے انتظام کے حوالے سے اس طرح کا نقطہ نظر پاکستان کے لیے قابل قدر سبق فراہم کرتا ہے، صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان کے شہری منصوبہ ساز اس تجربے سے سیکھیں گے اور مقامی ضروریات کے مطابق نظام تیار کریں گے۔ اس موقع پر سینیٹر سلیم مانڈوی والا، چین میں پاکستان کے سفیر اور چین کے پاکستان مین سفیر بھی موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ عظیم معاہدہ ہے: عبدالخبیر آزاد
  • صدرزرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر کا استقبال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
  • وزیرصحت مصطفی کمال کی ترکیہ سفیر ڈاکٹر مہمت پاجا جی سے ملاقات ، ڈاکٹرز اور نرسز کی باہمی تعلیمی شراکت داری کے فروغ پر تبادلہ خیال
  • چوتھی نصاب تعلیم کانفرنس ڈیرہ مراد جمالی میں منعقد ہوگی، علامہ مقصود ڈومکی
  • لندن، ہائی کمیشن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • پاکستان ہائی کمیشن لندن میں یوم دفاع کی تقریب، سیلاب متاثرین سے اظہارِ یکجہتی
  •  اسرائیل کی مذمت کافی نہیں، دنیا کو اب اسرائیل کا راستہ روکنا ہوگا: نائب وزیراعظم
  • پاکستان اور چین کے درمیان زراعت، ماحولیات اور ماس ٹرانزٹ منصوبوں کی مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط