پاکستان کے دارالحکومت میں واقع "ویژن پاکستان" عمارت نے آرکیٹیکچر کا عالمی ایوارڈ حاصل کرلیا۔ویژن پاکستان عمارت کو 16ویں ایوارڈ سائیکل کے تحت 7 ممالک کے ساتھ منتخب کیا گیا ہے۔

ایوارڈ حاصل کرنے والے دیگر ممالک میں بنگلہ دیش، چین، مصر، ایران اور فلسطین شامل ہیں۔یہ عمارت ڈی بی سٹوڈیز نے جدید خطوط پر ڈیزائن کی ہے۔پاکستانی و عرب فنِ تعمیر سے متاثرہ یہ عمارت پسماندہ نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت فراہم کرنے والے خیراتی ادارے کا مرکز ہے۔

"ویژن پاکستان" نوجوانوں کو ہنر سکھانے کے لیے ایک انسٹی ٹیوٹ ہے۔یہ عمارت، آرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے ڈیزائن کی ہے۔

آرکیٹیکٹ سیف اللہ صدیقی نے کہا کہ یہ عمارت ایک ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ ہے، جس کا مقصد کم وسائل والے بچوں کو خود مختاری سیکھنے کا ماحول فراہم کرنا ہے، ہم جو بھی پروجیکٹ تعمیر کرتے ہیں اس میں موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھتے ہیں۔

ویژن پاکستان کی کلائنٹ، رشدا طارق قریشی نے کہا کہ یہ عمارت صرف جمالیاتی طور پر خوبصورت نہیں ہے، بلکہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں زندگیوں کو بدلنے کی طاقت ہے۔

کوئی بھی نوجوان جو کبھی کسی منظم کلاس روم یا روشن مستقبل کا حصہ نہیں رہا، جب یہاں آتا ہے تو یہ جگہ اسے مکمل طور پر بدل دیتی ہے۔

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ویژن پاکستان یہ عمارت

پڑھیں:

خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں  کے سبب خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس حوالے سے انتباہ جاری کردیا جس میں کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر، مری، گلیات، شمال مشرقی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے  مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارشوں کے باعث اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، نوشہرہ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ساہیوال، خانیوال، ملتان اور فیصل آباد میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ موسلادھار بارش، تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ) کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آج کہاں کہاں بادل برسیں گے ،محکمہ موسمیات نے بڑی پیشگوئی کردی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • کالم نگار کو بیوروکریسی کے بارے میں مبینہ ریمارکس پر نوٹس صرف مؤقف حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا، اس پر کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس میں این سی سی آئی کی بریفنگ
  • جاپان نے شدید گرمی سے بچاؤ کے لیے ‘انسانی ریفریجریٹر’ تیار کرلیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • پاکستان کو درپیش خطرات کا باعث بننے والے دہشتگردوں اور ان کے سہولتکاروں کا ہر قیمت پر خاتمہ کیا جائے گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم