ترقیاتی منصوبے، وفاق نے کراچی، حیدرآباد پیکیج کے تحت ایم کیو ایم کو 20 ارب روپے جاری کردیئے
اشاعت کی تاریخ: 4th, September 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک)ترقیاتی منصوبے،وفاقی حکومت نے کراچی حیدرآباد پیکیج کے تحت ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان قومی اسمبلی کے لئے 20ارب روپے جاری کر دیئےایم کیو ایم پاکستان کےکراچی اور حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے اپنے اپنے علاقوں کی ترقیاتی اسکیمیں پاکستان انفرا اسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ(پی آئی ڈی سی ایل ) کے پاس جمع کرا دی ہیں جس نے ان کاموں کی اسکروٹنی مکمل کر لی ہےسی ڈی ڈبلیو پی سے یہ اسکیمیں گزر چکی ہیں اور جلد ایکنک سے منظوری کے بعد ٹینڈرنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گایہ فنڈ کراچی کے لئے 15ارب اورحیدرآباد کے لئے 5ارب روپے مختص کیا گیا ہےاس فنڈ سے فلائی اوور،پانی سوریج اور سڑکوں کی تعمیر ومرمت اور عوامی دلچسپی کے دیگر منصوبے مکمل کئے جائیں گے پی آئی ڈی سی ایل ذرائع نے نہ صرف یہ ترقیاتی فنڈ اکاونٹ میں منتقل ہونے کی تصدیق کی بلکہ بتایا کہ مسلم لیگ ن کے خیبر پختونخواہ سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کے لئے بھی 3ارب روپے کا ترقیاتی فنڈ وفاق سے موصول ہو گیا ہے جبکہ سیپ کی مد میں 3ارب روپے کا فنڈ الگ سے آیا ہے اس طرح مجموعی طور پر 26 ارب روپے کی رقم جاری ہوئی ہے 20ارب کے علاوہ سیپ کے تحت پہلے ہی کراچی میں ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کو فی رکن 25کروڑ روپے کا فنڈدیا گیا ہےان اسکیموں کے کراچی میں 400میں سے ایک سو کے قریب ٹینڈر اور ٹھکیداروں کو ورک آڑدر دینے کا عمل مکمل ہو چکا ہےکراچی کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سےجاری ہونے والے اس فنڈ سے شہر میں آٗئند کچھ عرصے میں بڑے پیمانےپر ترقیاتی کام ہوتے نظر آئیں گےواضح رہےپی آئی ڈی سی ایل سے پہلے ارکان اسبلی کے کام وزارت ہاوسنگ کے ماتحت پاک پی ڈبلیو ڈی انجام دیتا تھا اسکے خاتمے کے اب وزارت ہاوسنگ نے پی ڈی آئی ایل سی ایل قائم کیا ہے۔
Post Views: 3.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ارکان قومی اسمبلی ایم کیو ایم کے لئے سی ایل
پڑھیں:
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا
کراچی میں کئی ماہ سے جاری پانی کا شدید بحران ختم نہ ہو سکا۔
اتوار کو دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر کے الیکٹرک کے جبری شٹ ڈاؤن سے کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہوئی جبکہ پیر کو کے الیکٹرک کی مین کیبل میں فالٹ کے باعث حب پمپنگ اسٹیشن کی بجلی معطل ہونے سے پانی کی فراہمی مزید کم ہوگئی۔
موجودہ صورتحال میں بوند بوند کو ترستے شہری ٹینکرز مافیا کے ہاتھوں مہنگا پانی خریدنے پر مجبور ہیں۔
کراچی واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حب سے کراچی کو یومیہ 85 ملین گیلن پانی کی فراہمی متاثر ہے۔
دوسری جانب کے الیکٹرک کے ترجمان مطابق حب پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کی فراہمی متبادل ذرائع سے جاری ہے۔