محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ پیش
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی (اے پی پی) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے منگل کو ابوظہبی میں ابوظہبی فنڈ برائے ترقی کے ڈائریکٹر جنرل محمد سیف السویدی کو ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ پیش کیا۔ حکومت پاکستان نے محمد سیف السویدی کو پاکستان-یو اے ای تعاون کے فروغ میں
ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ہلالِ قائداعظم کا ایوارڈ دیا ہے۔ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے صدر پاکستان کی جانب سے ایوارڈ پیش کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
ایم ڈبلیو ایم کیجانب سے کراچی تا ریمدان بارڈر اربعین حسینی مارچ کا آغاز
سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینی مارچ کا باقاعدہ آغاز انچولی سوسائٹی شاہراہ پاکستان کراچی سے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی تا ریمدان بارڈر اربعین حسینی مارچ کا آغاز کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں اربعین حسینی مارچ کا باقاعدہ آغاز انچولی سوسائٹی شاہراہ پاکستان کراچی سے کر دیا گیا ہے۔ اربعین حسینیؑ مارچ ریمدان بارڈر جائے گا۔ مارچ میں بڑی تعداد میں زائرین کے فاقلے شامل ہیں۔ مارچ کے شرکاء بسوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہیں۔