پولیس کا عالمی تحقیقاتی ایوارڈ پاکستان کی انعم خان کے نام
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا کی پولیس افسر انعم خان نے دبئی میں عالمی انویسٹی گیشن ایوارڈ جیت لیا۔
پاکستانی پولیس افسر انعم خان محمد شیر نے دبئی میں ورلڈ پولیس سمٹ ایوارڈز 2025 میں ’’ایکسلیس اِن کرمنل انویسٹی گیشن‘‘ کا عالمی ایوارڈ جیت لیا۔
انعم خان پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر سرگودھا میں بطور تحقیقاتی آفیسر خدمات انجام دے رہی ہیں۔
انعم خان کو عالمی اعزاز ان کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیتوں اور پیشہ ورانہ قیادت پر دیا گیا ہے۔
یہ ایوارڈ دبئی پولیس کی میزبانی میں ایک شاندار تقریب کے دوران پیش کیا گیا، جس میں دنیا کے 90 سے زائد ممالک سے پولیس سربراہان اور سیکیورٹی ماہرین نے شرکت کی۔
انعم خان کو یہ اعزاز پنجاب کے دو اہم قتل کیسز کو کامیابی سے حل کرنے پر دیا گیا۔
پہلے کیس میں، انعم خان نے بارہ سالہ گھریلو ملازمہ عائشہ بی بی کے قتل کی تفتیش کی، جسے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ ان کی نگرانی میں سرگودھا پولیس نے محض 72 گھنٹوں میں ملزمان کو گرفتار کر لیا تھا۔
دوسرے کیس میں، انعم خان نے نوجوان محسن کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری صرف 24 گھنٹوں میں ممکن بنائی تھی۔ انعم خان کو پنجاب پولیس کی جانب سے تعریفی اسناد اور اعزازات دیئے جاچکے ہیں۔
پاکستانی خاتون پولیس افسر انعم خان کو ایوارڈ متحدہ عرب امارات کی سرپرستی میں منعقد ہونے والے ’’ورلڈ پولیس سمٹ ‘‘ میں دیا گیا، جو دنیا میں پولیس کے شعبے میں اعلیٰ کارکردگی کو تسلیم کرنے کا ایک بڑا بین الاقوامی پلیٹ فارم ہے۔
منتظمین کے مطابق انعم خان کا انتخاب دنیا بھر سے موصول ہونے والی 900 سے زائد تحقیقاتی رپورٹس پر کی جانچ پڑتال کے بعد ہوا ہے جو انعم خان کی تحقیقاتی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔
ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد دبئی میں گفتگو کرتے ہوئے انعم خان نے کہا کہ یہ پاکستان اور پنجاب پولیس کے لیے ایک قابل فخر لمحہ ہے۔
انعم خان نے کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہی ہوں اور یہ ثابت کر رہی ہوں کہ ہم نہ صرف امن و امان برقرار رکھ سکتے ہیں بلکہ عالمی معیار کی پولیسنگ کے قابل بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ میری پوری ٹیم اور ہماری اقدار کو خراجِ تحسین ہے۔
بین الاقوامی ماہرین کے مطابق انعم خان کیلئے عالمی پولیس ایوارڈ پاکستانی پولیس فورس کی بڑھتی ہوئی پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتی ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انعم خان کو دیا گیا
پڑھیں:
اضافی ٹیکس اقدامات، این ایف سی ایوارڈ پر آئی ایم ایف کا فوکس
اسلام آباد:آئی ایم ایف نے اضافی ٹیکس اقدامات اور این ایف سی ایوارڈ میں ازسر توازن پر فوکس کر لیا، حکومت نے تنخواہ دار طبقے اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کیلیے گنجائش نکالنے کی کوششیں تیز کر دیں۔
ذرائع کے مطابق حکومت نے تنخواہ دار طبقے کیلیے استثنیٰ 6 سے 12 لاکھ تک بڑھانے اور نئے ٹیکس سلیب میں شرح 10،25، 33 اور 35 فیصد کرنے کی تجاویز دیں، آئی ایم ایف کی نظر میں اس سے محصولات پر خاطر خواہ اثر پڑے گا، ایک علیحدہ سیشن میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بوجھ میں کمی کے حوالے سے ایف بی آر کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے۔
آئی ایم ایف نے حکام پر زور دیا کہ وہ زمینی حقائق سے متعلق دلائل یا لیفر کرو ٹیکس تھیوری پر انحصار کے بجائے اپنے ماہرین سے رائے لیں۔
مزید پڑھیں: نئے سال کے وفاقی بجٹ کے خسارے کا تخمینہ 7 ہزار 222 ارب روپے
ذرائع نے بتایا کہ بجٹ منظوری کیلئے وزیر خزانہ محمد اورنگ زیب کیساتھ اجلاس میں سبکدوش آئی ایم ایف مشن چیف ناتھن پورٹر نے فوکس چار شعبوں تک محدود کیا.
اس میں اولین 14.307 ٹریلین ٹیکس ہدف کیلئے اقدامات اور آئینی سکیم متاثر کئے بغیر این ایف سی ایوارڈ کے تحت مالی وسائل کی تقسیم میں توازن پیدا کرنا ہے، باقی دو شعبے ڈاؤن سائزنگ سے بچت اور اگلے مالی سال کا نجکاری ایجنڈہ ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کے پاس رئیل سٹیٹ سیکٹر کو قابل ذکر ریلیف دینے کی خاطر خواہ مالی گنجائش نہیں، پیکٹ والے دودھ پر سیلز ٹیکس میں کمی پر بھی بات چیت ہوئی، تاہم اس پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔