پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
پاکستان کیلئے خدمات پر غیرملکیوں سمیت 263اہم شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)یوم آزادی پر صدر آصف علی زرداری نے 263ملکی و غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کردیا۔ کرکٹر شاہد آفریدی، مرحوم نوابزادہ نصر اللہ خان اور وفاقی وزیر اویس لغاری کو بھی اعزازات کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
صدر مملکت کی منظوری سے اعلان کردہ سول ایوارڈ آئندہ سال 23 مارچ کو تقاریب میں دیئے جائیں گے، شعبہ سائنس میں 6، شعبہ تعلیم میں 18، شعبہ طب میں 5 اور شعبہ فنون میں 22 افراد کو مختلف اعزازات کا حقدار قرار دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق شعبہ ادب کی 20 شخصیات کو سول ایوارڈز دینے کا اعلان کیا گیا، ان میں سینیٹر عرفان صدیقی، عطا الحق قاسمی، مستنصر حسین تارڑ، اصغر ندیم سید، زہرا نگاہ اور مرحوم تجمل کلیم بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کھیلوں کے شعبے میں کرکٹر شاہد آفریدی، ثنا میر سمیت 10 کھلاڑیوں کیلئے اعزازات کا اعلان کیا گیا، شعبہ صحافت میں 10 افراد کو مختلف ایوارڈ دیئے گئے، جن میں سما کی اینکر پرسن کرن ناز کیلئے بھی تمغہ امتیاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سماجی خدمات کے شعبے میں نوابزادہ نصر اللہ خان کو بعد از مرگ نشان امتیاز اور مرحوم تاج حیدر کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ بہادری پر 75 افراد کو مختلف اعزازات کیلئے لئے نامزد کیا گیا ہے جبکہ پاکستان کیلئے خدمات پر 14 غیرملکی شخصیات اور 26 سمندر پار پاکستانیوں کیلئے بھی مختلف اعزازات کی منظوری دی گئی ہے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمعرکہ حق کا اعتراف ِ حق پاکستان اور مائیکرونیشیا میں باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات کا آغاز ہوگیا اسلام آباد میں مدنی مسجد کوشہید کرنے کا معاملہ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سی ڈی اے و دیگر کیخلاف اندراج... اسلام آباد میں مسجد کی شہادت پر علما کمیٹی کا تعمیر نو کا اعلان، پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں پختونخوا میں سیلابی ریلوں سے تباہی، 4اضلاع آفت زدہ قرار، 146سے زائد جاں بحق، صرف بونیر میں 75اموات کی تصدیق امدادی سرگرمیوں میں مصروف خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹرکریش کرگیا، 3 افراد شہید کے پی، جی بی، آزاد کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب سے تباہی؛ 78 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
کراچی میں ٹریفک حادثات، خاتون رائیڈر سمیت 2 افراد جاں بحق، دو زخمی
کراچی (نیوزڈیسک) کراچی میں ہیوی ٹریفک سے ہونے والے حادثات رک نہ سکے، خواتین رائیڈرز بھی ٹریفک حادثات سے محفوظ نہیں۔
سپر ہائی وے پر دو ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے، دنبہ گوٹھ کے قریب سکوٹی پر سوار دو خواتین کو مبینہ طور پر تیز رفتار کار نے ٹکر مار دی، دونوں خواتین پل سے نیچے جا گریں،ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری زخمی ہوگئی، کار ڈرائیور کاشف عزیز کو گرفتار کر لیا گیا۔
سہراب گوٹھ پنجاب بس اڈے کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کو تحویل میں لے لیا۔
واضح رہے کہ کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں اب تک 761 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔