حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ترجمان وزارت مذہبی امور
اشاعت کی تاریخ: 15th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا ہے کہ حج 2026ء کیلئے سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، ہفتہ 16 اگست کو درخواستیں جمع کرانے کے خواہشمند افراد کیلئے 14 بینکوں کی مجاز شاخیں کھلی رہیں گی۔ جمعہ کو وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے ''اے پی پی'' سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزارت مذہبی امور حج 2026ء کیلئے ''پہلے آئیے پہلے پائیے'' کی بنیاد پر حج درخواستیں جمع کر رہی ہے، مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی تاہم ہفتہ 16 اگست درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے جس کیلئے سٹیٹ بینک نے متعلقہ بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ 16 اگست ہفتہ کے دن مجاز شاخیں کھلی رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ آن لائن درخواستیں جمع کرانا چاہتے ہیں اور وہ رقم ٹرانسفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو وہ آن لائن بھی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں تاہم بہتر یہی ہے کہ وہ متعلقہ بینکوں میں جا کر اپنی درخواستیں جمع کرائیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اب تک سرکاری سکیم کے تحت ایک لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، مطلوبہ تعداد پوری ہوتے ہی درخواستوں کی وصولی روک دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی بھی اپنے رشتہ داروں کے ذریعے اپنی درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کا حج کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 ہے جس میں سے 70 فیصد سرکاری اور 30 فیصد پرائیویٹ سکیم کا ہے۔ \395
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے درخواستیں جمع ایک لاکھ نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف کل سے ملائیشیا کے تین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے
وزیراعظم شہباز شریف کل یعنی 5 اکتوبر سے ملائیشیا کےتین روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ، دیگر وفاقی وزراء اور اعلیٰ سرکاری حکام بھی ملائیشیا جائیں گے۔ یہ دورہ پاک ملائیشیا کے دیرینہ تعلقات اورمضبوط سٹریٹجک شراکت داری کا عکاس ہے۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اپنے ملائیشین ہم منصب سے دوطرفہ ملاقات میں شرکت کریں گے جس میں تجارت، اقتصادی تعاون، علاقائی و عالمی امور سمیت اہم معاملات پر گفتگو ہوگی۔
دورے کے دوران متعدد دوطرفہ معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کا امکان ہے، جن سے نہ صرف موجودہ تعلقات کو تقویت ملے گی بلکہ نئے شعبوں میں تعاون کے دروازے بھی کھلیں گے۔
وزیراعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی اعتماد اور قریبی روابط کو مزید فروغ دینے میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔