سٹی 42 : فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر دی۔

 قرارداد کے متن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا ثمر ہے۔

جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟

 قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق بڑی کامیابی ہے،صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سمجھتا ہے کہ" را "کے فتنہ الہندوستان کے ساتھ روابط ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں دہشتگردوں کی بھارتی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہیں،پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوکامیاب امریکی دورہ پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔

پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری

 قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تناظر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا نا گزیر تھا،یہ ایوان دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اندرونی وبیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: پاکستان میں فیلڈ مارشل

پڑھیں:

فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز

برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر  کے حالیہ دورۂ امریکا پر تفصیلی رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کی وائٹ ہاؤس میں گرم جوش پذیرائی سے بھارت میں شدید ناراضی پائی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، فیلڈ مارشل عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے ایران-اسرائیل تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر زور دیا۔ یہ ملاقات دونوں ممالک کے درمیان غیر متوقع اسٹریٹجک پیش رفت  کا باعث بنی، اور امریکا اب فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خطے میں ایک اسٹریٹجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔

عاصم منیر نے دورہ کے دوران فلوریڈا میں جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ تقریب میں بھی شرکت کی، جہاں ان کا خصوصی استقبال کیا گیا۔
توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں تعاون

فنانشل ٹائمز کے مطابق، امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی  میں تعاون کا وعدہ کیا، جبکہ پاکستان نے امریکا کو توانائی، معدنیات اور کرپٹو کرنسی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیش کیے۔
پاکستان نے امریکی کمپنی  ورلڈ لبرٹی فنانشل کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے، اور اس حوالے سے  کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر، بلال بن ثاقب  نے واشنگٹن میں اہم تجارتی مذاکرات میں شرکت کی۔
  بھارت میں ناراضی، تجارتی پالیسی میں فرق
فنانشل ٹائمز نے انکشاف کیا کہ پاکستان کو امریکا کی جانب سے 19 فیصد تجارتی ٹیکس** کا سامنا ہے جبکہ بھارت پر 50 فیصد سخت تجارتی شرحیں عائد کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق، مودی اور ٹرمپ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں، جبکہ پاکستان نے امریکی صدر کو خطے میں **جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر پیش کیا ہے۔

پاکستان کا فعال کردار

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستان نے بیک وقت امریکا، چین، ایران، خلیجی ممالک  اور  روس کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان نے  داعش کے ایک اعلیٰ دہشت گرد کی گرفتاری میں بھی اہم کردار ادا کیا۔  ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن** کے سینئر فیلو  مائیکل کوگل مین  کے مطابق، “امریکا اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ حیران کن اور غیر روایتی ہے۔

Post Views: 7

متعلقہ مضامین

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلیے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے دورۂ امریکا پر وائٹ ہاؤس میں پذیرائی، بھارت ناخوش ، فنانشل ٹائمز
  • وزیراعظم کا سمبازا میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی : پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر پذیرائی، بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ ایک بار پھر بے نقاب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ امریکہ، بھارت کے مذموم عزائم خاک میں مل گئے
  • مریم نواز کا ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رکیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • امریکی صدر کے مشکور ہیں جن کی وجہ سے پاک بھارت سمیت کئی جنگیں رُکیں، فیلڈ مارشل