فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ‘پیٹریاٹک وار میڈل’ سے نواز دیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
راولپنڈی : آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو اعلیٰ "پیٹریاٹک وار میڈل” سے نوازا، میڈل صدر الہام علییف کی جانب سے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیردفاع کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، عالمی و علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے تنازع کے پُرامن حل پر مبارکباد دی۔آذربائیجان کے نائب وزیردفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کو سراہا۔ملاقات میں دونوں ممالک نے دفاعی تعاون اور علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔کرنل جنرل کریم والیئف نے آرمی چیف کو آذربائیجان کا اعلیٰ "پیٹریاٹک وار میڈل” پیش کیا، جو صدر الہام علییف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔اس موقع پر کرنل جنرل کریم والیئف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم والیئف کوجی ایچ کیو آمد پر پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کرنل جنرل کریم والیئف آذربائیجان کے
پڑھیں:
جنرل شمشاد مرزا کو’ کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ سے نواز دیا گیا
سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل شمشاد مرزا کو ’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نواز دیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز ملٹری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ مالدیپ، صدر اور عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں
ملاقات کے دوران عالمی اور خطے کی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں فوجی قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط بھائی چارے اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا۔
اس ملاقات کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصاً فوجی سطح کے روابط کو مضبوط کرنے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساہر شمشاد مرزا کو ’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘ سے نوازا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں بالادستی کا خواہشمند بھارت تنازعات کے مؤثر حل سے گریزاں ہے، جنرل ساحر شمشاد
سعودی فوجی قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی ایس پی آر پاک فوج جنرل شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹس چیفس آف استاف سعودی عرب کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر