فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے ملاقات کی جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی، ملاقات میں موجودہ عالمی و علاقائی سلامتی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، آذربائیجان کے چیف آف جنرل سٹاف نے معرکۂ حق میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور کامیابی کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق وفد نے یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا، اس موقع پر فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا، فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کا معرکۂ حق کے دوران پاکستانی عوام کی حمایت اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کیلئے آذری دستہ بھیجنے پر بھی شکریہ ادا کیا۔کرنل جنرل کریم ولیئیف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ’پیٹریاٹک وار میڈل برائے خدمات برائے فوجی تعاون‘ عطا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق کرنل جنرل کریم ولیئیف نے صدر الہام علیئیف کی جانب سے آذربائیجان کا اعلیٰ عسکری اعزاز عطا کیا، یہ ایوارڈ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین عسکری تعاون میں ان کی شاندار خدمات کا اعتراف ہے۔کرنل جنرل کریم ولیئیف نے دہشتگردی کے خاتمے میں پاکستان کی غیر متزلزل کوششوں کو سراہا، انہوں نے دفاع اور سلامتی کے شعبے میں تعاون کو مزید بڑھانے کے آذربائیجان کے عزم کو دہرایا، معزز مہمان نے پاکستان کی شاندار میزبانی اور آذربائیجان کیلئے مستقل حمایت پر شکریہ بھی ادا کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر کرنل جنرل کریم ولیئیف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، کرنل جنرل کریم ولیئیف نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کرنل جنرل کریم ولیئیف نے آذربائیجان کے فیلڈ مارشل کے مطابق ایس پی

پڑھیں:

جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اہم اعزاز سے نوازا گیا

سٹی 42: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف  سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کو سعودی عرب کی جانب سے’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسیلنٹ کلاس)‘‘ سے نوازا گیا۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  جنرل ساحر شمشاد مرزا نےسعودی عرب کا سرکاری دورہ کیا ،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نےسعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف جنرل فیاض الحامد الرویلی سے ملاقات کی ،ملاقات میں عالمی و علاقائی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی شراکت کے فروغ کے عزم کا اظہارکیا گیا۔

بجلی کے بلوں کی ادائیگی؛ صارفین کو بڑا ریلیف مل گیا

 بیان میں کہاگیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو پاکستان سعودی عسکری تعلقات کے فروغ میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر (ایکسیلنٹ کلاس)‘‘سے نوازا گیا،سعودی عسکری قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے پیشہ ورانہ کردار کو سراہا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی قیادت نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ 

ماس ٹرانزٹ سسٹم کا ٹی کیش کارڈ مہنگا ہوگیا

متعلقہ مضامین

  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل
  • شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہئے،فیلڈ مارشل
  • جہلم :آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • اگر حور ہو یا پری گلے کا ہار بن جائے تو…
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جنرل ساحر شمشاد کی سعودی افواج کے چیف سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر گفتگو
  • جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اہم اعزاز سے نوازا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک