امریکہ فیلڈ مارشل کو خطے میں سٹرٹیجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے: فنانشل ٹائمز
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی سے بھارت کا دہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا۔ امریکا کا بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیمیں قرار دینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا مظہر ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی سپانسرڈ فتنہ الہندوستان کو عالمی دہشتگرد تنظیم قرار دینے سے بھارت کا اصل چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب ہوا۔ حالیہ امریکی فیصلہ پاکستان کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق ہے۔ بھارت کے دہشتگردانہ عزائم ناصرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ نے فتنہ الہندوستان کے ساتھ براہ راست روابط قائم رکھے۔ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری بھارتی ریاستی سرپرستی میں دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے جبکہ بھارت نے پاکستان کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیوں کے لیے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو اپنے ملک میں علاج کی سہولیات فراہم کیں جبکہ مودی اور اجیت ڈوول نے بھی بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے ساتھ اپنے روابط کا برملا اعتراف کیا۔ گودی میڈیا نے فتنہ الہندوستان کی دہشتگردانہ کارروائیوں کو جواز فراہم کرنے کی بھی بھرپور کوشش کی۔ پاک امریکہ تعلقات میں پیش رفت کے حوالے سے برطانوی جریدے فنانشل ٹائمز کی رپورٹ منظر عام پر آ گئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا حالیہ کامیاب دورہ رہا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جنرل مائیکل کوریلا کی ریٹائرمنٹ پر فلوریڈا میں ہونے والی تقریب میں شرکت کی۔ امریکہ میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا گرمجوش استقبال کیا گیا۔ اس سے قبل فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے بھی ملاقات ہوئی۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ امریکہ کے بعد پاک-امریکہ تعلقات میں غیر متوقع پیشرفت آئی ہے۔ بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو امریکہ کی جانب سے تجارتی مراعات (19% ٹیکس) اور بھارت پر سخت ٹیکس (50%) عائد کیے گئے۔ امریکی صدر نے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی ترقی کے لیے معاہدے کا وعدہ کیا۔ پاکستان نے امریکہ کو سرمایہ کاری کے نئے مواقع دیئے۔ خاص طور پر توانائی، معدنیات اور کرپٹو میں۔ ایشیا پیسیفک فاؤنڈیشن کے سینئر فیلو مائیکل کوگل مین کے مطابق "امریکہ اور پاکستان کے تعلقات میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ حیران کن ہے"۔ مڈل ایسٹ انسٹی ٹیوٹ کے سینئر فیلو مارون وین بوم کے مطابق "پاکستان ایک نایاب ملک ہے جو چین، ایران، خلیجی ممالک، روس کے کچھ حصے اور اب دوبارہ امریکہ کے ساتھ تعلقات رکھتا ہے"۔ بھارت پاکستان کی وائٹ ہاؤس میں پذیرائی سے ناراض ہے۔ مودی اور ٹرمپ کے درمیان کشیدگی کی اطلاع، جبکہ پاکستان نے جنگ بندی کے سہولت کار کے طور پر امریکی صدر کو پیش کیا۔ پاکستان نے "ورلڈ لبرٹی فنانشل" کے ساتھ کرپٹو ٹوکنز کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔ کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر بلال بن ثاقب نے واشنگٹن میں تجارتی بات چیت میں حصہ لیا۔ پاکستان نے داعش کے ایک اعلیٰ دہشتگرد کی گرفتاری میں اہم کردار ادا کیا۔ پاکستان نے امریکہ، چین، ایران، خلیجی ممالک، اور روس کے ساتھ بیک وقت تعلقات قائم رکھے۔ امریکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو خطے میں سٹرٹیجک ثالث کے طور پر دیکھ رہا ہے۔ پاکستان نے غیر معمولی سفارتی حکمت عملی سے صدر ٹرمپ کا اعتماد جیت کر عالمی سیاسی منظر نامہ ہلا دیا۔ پاکستانی فوجی قیادت نے امریکی مفادات کو راغب کرنے کی منظم حکمت عملی اپنائی۔ پاکستان، بھارت حالیہ کشیدگی کے بعد امریکہ کا جھکاؤ پاکستان کی طرف بڑھ رہا ہے۔ فیلڈ مارشل کی امریکہ میں اعلیٰ سطح کی ملاقاتوں کو پذیرائی ملی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الہندوستان پاکستان نے پاکستان کے کے مطابق کے ساتھ رہا ہے کے لیے
پڑھیں:
دہشتگردی کے خاتمے تک فتنۃ الخوارج و فتنۃ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی، فیلڈ مارشل
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں 20ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا سے خطاب کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے تک فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مسلسل کوششیں، عوام کی غیرمتزلزل حمایت کے ساتھ بلوچستان میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف کارروائیاں دہشت گردی اور اس کے سہولت کاروں کے مکمل خاتمے تک پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، پاکستان میں جہاں بھی دہشت گردوں کا انفرا اسٹرکچر ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بنے گا، اسے ختم کرنے کے لیے اپنے غیرمتزلزل عزم پر قائم ہے۔
انہوں نے کہا کہ بیرونی سرپرستی میں کام کرنے والے پراکسی عناصر مسلسل بلوچستان میں بدامنی، عدم استحکام اور امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں تاہم مسلح افواج عوام کی یک جہتی اور ثابت قدمی کے ساتھ ان مذموم عزائم کو ناکام بنائیں گی۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بلوچستان کو پاکستان کا فخر قرار دیا اور کہا کہ یہ صوبہ بے پناہ قدرتی وسائل، محب وطن، باصلاحیت اور باہمت عوام سے مالا مال ہے، جو بلوچستان کی اصل طاقت ہیں۔
فیلڈ مارشل نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے عوام دوست اور جامع منصوبوں پر عمل پیرا ہیں، جن کا مقصد صوبے کی تقدیر بدلنا ہے۔
انہوں نے قومی یک جہتی کے فروغ میں سول سوسائٹی، جامعات، میڈیا اور نوجوانوں کے مثبت کردار کو سراہا اور کہا کہ ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور روشن مستقبل کی بنیاد رکھنے کے لیے قومی اتحاد، استقلال اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں تقریب کے اختتام پر شرکا کے ساتھ تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں شرکا نے پاکستان کے استحکام، ترقی، امن اور خودمختاری کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔