کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا، فیصل واوڈا
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اسلام آباد:
سینیٹر فیصل واوڈا نے امریکا کی جانب سے بھارتی انسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشت قرار دینے کو فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عالمی سطح پر ایک اور کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ جیسا کہا تھا بالکل ویسے ہی فیلڈ مارشل کی عالمی کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کو جنگ میں بد ترین شکست اور ٹیرف میں عالمی شرمندگی کے بعد فیلڈ مارشل کا ایک اور بین الاقوامی معرکہ جس میں انڈیا کے اسپانسرڈ بی ایل اے اور مجید برگیڈ کو امریکہ کی جانب سے عالمی دہشت گرد قرار دے دیا گیا جس کا مطلب ایک طریقے سے انڈیا ہی دہشت گرد ہے۔
سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے اپنی قابلیت کو بین الاقوامی طور پر ثابت کر دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کاش پاکستان کے پاس فیلڈ مارشل جیسا جمہوری لیڈر بھی ہوتا، نہ پہلے کوئی لیڈر تھا نہ آج کوئی ہے اور نہ ہی آگے کوئی نظر آ رہا ہے، اب دیکھیں اس کے بعد کیا کیا ہوتا ہے؟
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیصل واوڈا فیلڈ مارشل
پڑھیں:
سینیٹر فیصل واوڈا 27ویں ترمیم کی منظوری کیلئے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے
’جیو نیوز‘ گریبسینیٹر فیصل واوڈا پارلیمنٹ ہاؤس میں 27ویں ترمیم کی منظوری کے لیے ایڈوانس میں مٹھائی لے آئے۔
فیصل واوڈا کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں کو مٹھائی کھلائی گئی۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ آپ 27ویں ترمیم کی مٹھائی کھائیں اور 28ویں کی تیاری کریں۔ 27 ویں ترمیم منظوری ہو چکی ہے۔ ہم اپنا کام کرچکے ہیں۔ جمہوری روایات کی پاسداری کر رہے ہیں۔
فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں ایڈوانس مٹھائی کھانے آیا ہوں۔ نوکری کے ساتھ نخرا نہیں چلے گا۔ ڈیفنس لائن کو مزید ہم نے مضبوط کرنا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جتنی چیزیں ہو رہی ہیں وہ ہٹ کے نہیں ہو رہیں۔ جو چیز اس صدر کے لیے ہوگی وہ آگے کے لیے بھی ہوگی۔