فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز

راولپنڈی (سب نیوز)چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم نے ملاقات کی ہے، پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سیکیورٹی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل نے آذربائیجان اور آرمینیا تنازع کے پر امن حل پر مبارک باد دی، ملاقات میں دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر بھی اتفاق کیا گیا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کو فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ مثالی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا۔آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا، یوم آزادی اور فتح کی تقریبات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیلڈ مارشل نے معرکہ حق کے دوران آذربائیجان کی یکجہتی اور یوم آزادی کی تقریب میں شرکت پر شکریہ اداکیا، ملاقات میں عسکری قیادت نے دفاعی تعاون بڑھانے اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلی ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نوازا گیا۔پیٹریاٹک وار میڈل صدر الہام علیوف کی جانب سے فوجی تعاون کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا، کرنل جنرل کریم نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے ٹیکس فراڈکیسز کی تحقیقات، ایف بی آر کو اضافی اختیارات مل گئے پاکستان اور امریکا کا داعش، ٹی ٹی پی اور بی ایل اے سے مل کر لڑنے کا فیصلہ جشنِ آزادی: چیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں خصوصی تقریب میں شرکت قومی اسمبلی: فورسز کو 3 ماہ کیلئے مشکوک شخص کی گرفتاری کا اختیار دینے کا بل منظور پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی جیل میں طبیعت بگڑ گئی، اسپتال منتقل.

پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں گرما گرمی، تلخ جملوں کا تبادلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر دیا گیا کے لیے

پڑھیں:

جنرل شمشاد مرزا کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل  آف آنر‘‘ سے نواز گیا

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251110-01-3

راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل شمشاد مرزا کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘‘ سے نوازا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز ملٹری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران عالمی اور خطے کی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فوجی قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط بھائی چارے اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا۔اس ملاقات کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصاً فوجی سطح کے روابط کو مضبوط کرنے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو’ ’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘‘ سے نوازا گیا۔دوسری جانب سعودی فوجی قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔

مانیٹرنگ ڈیسک

متعلقہ مضامین

  • شوٹنگ میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہئے،فیلڈ مارشل
  • جہلم :آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر پاکستان آرمی رائفل ایسوسی ایشن سینٹرل میٹ 2025ء کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • اگر حور ہو یا پری گلے کا ہار بن جائے تو…
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی جزو رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر
  • نشانہ بازی میں مہارت فوجی تربیت کا بنیادی ہدف رہنا چاہیے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • نشانہ بازی میں مہارت، عسکری تربیت کا بنیادی مقصد رہنا چاہیے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • جنرل شمشاد مرزا کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل  آف آنر‘‘ سے نواز گیا
  • جنرل شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب، کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر سے نواز گیا
  • جنرل شمشاد مرزا کو’ کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘ سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم شہباز شریف سے ترک صدر کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک