انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
شرکائے اجلاس نے اہلیانِ تلرزو کے جذبۂ حسینیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس عقیدت اور محبت سے یہ لوگ جلوس و مجلسِ عزاء میں شریک دسیوں ہزار عزاداروں کا استقبال اور مہمان نوازی کرتے ہیں، وہ ہر لحاظ سے لائقِ تحسین اور ناقابلِ فراموش ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو
ضلع بانڈی پورہ میں انجمن شرعی شیعیان کے اراکین و عاملین کا خصوصی اجلاس

اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان ضلع بانڈی پورہ کے اراکین و عاملین کا ایک خصوصی اجلاس انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجۃ الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی کی ہدایت پر، آغا سید منتظر مہدی الموسوی الصفوی کی صدارت میں امام باڑہ تلرزو پر منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع بانڈی پورہ کے اراکین و عاملین نے شرکت کی۔ اس موقع پر متعدد تنظیمی امور زیر بحث لائے گئے، بالخصوص 29 صفر المظفر کی مناسبت سے تلرزو میں برآمد ہونے والے عظیم الشان جلوسِ عزاء کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور انتظامات کو حتمی شکل دی گئی۔ اجلاس میں طے پایا کہ یہ جلوس حسبِ عملِ قدیم اپنے مخصوص مقام سے برآمد ہو کر روایتی راستے سے گزرتا ہوا اختتام پذیر ہوگا۔ شرکائے اجلاس نے اہلیانِ تلرزو کے جذبۂ حسینیت کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جس عقیدت اور محبت سے یہ لوگ جلوس و مجلسِ عزاء میں شریک دسیوں ہزار عزاداروں کا استقبال اور مہمان نوازی کرتے ہیں، وہ ہر لحاظ سے لائقِ تحسین اور ناقابلِ فراموش ہے۔ مزید برآں 29 صفر المظفر کے مجلس و جلوسِ عزاء کے انتظامات و انصرام کو بہتر اور مؤثر بنانے کے لئے ایک آٹھ رکنی انتظامی ٹیم تشکیل دی گئی، جو جلوس کے تمام مراحل اور امور کی نگرانی کرے گی۔ اجلاس کے اختتام پر اس امید کا اظہار کیا گیا کہ اس سال کا جلوس بھی روایتی عقیدت، اتحاد اور نظم و ضبط کے ساتھ منعقد ہوگا۔.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف تقسیم کرنے کی خصوصی تقریب کا انعقاد
پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خوشیاں اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سویٹ ہوم گلگت کے بچوں میں تحائف کی تقسیم کے لیے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سویٹ ہوم گلگت میں بچوں کے لیے موصول ہونے والے تحائف کی تقسیم کے سلسلے میں ایک خصوصی پروگرام کا اہتمام کیا گیا، جس میں معاونِ خصوصی برائے اطلاعات ایمان شاہ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔پروگرام کے دوران معاونِ خصوصی ایمان شاہ نے بچوں سے ملاقات کی، انہیں تحائف پیش کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی خوشیاں اور فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے بچوں کے ساتھ وقت گزارا اور ان کی ذہنی و تعلیمی سرگرمیوں میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایمان شاہ نے سویٹ ہوم گلگت کے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کیا اور بچوں کو فراہم کی جانے والی تعلیمی، تربیتی اور نگہداشت کی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سویٹ ہوم انتظامیہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے ادارے معاشرے کے معصوم اور محروم طبقے کے لیے امید کی کرن ثابت ہو رہے ہیں۔ پروگرام کے اختتام پر بچوں نے خوشی کا اظہار کیا اور مہمانِ خصوصی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ سویٹ ہوم گلگت کی انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بچوں کی بہترین پرورش، رہنمائی اور فلاح کے لیے آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ ایسے مثبت اقدامات جاری رہیں گے۔