فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو آذربائیجان کے اعلیٰ ترین پیٹریاٹک وار میڈل سے نواز دیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
آذربائجان کے فرسٹ ڈپٹی وزیر دفاع اور چیف آف جنرل اسٹاف کرنل جنرل کریم والیئف نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی اور پاک فوج کے سربراہ کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین “پیٹریاٹک وار میڈل” عطا کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق فیلڈ مارشل نے آذربائیجان کے ساتھ پاکستان کے گہرے برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور آذربائیجان و آرمینیا کے درمیان امن معاہدے کی کامیاب تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔
دورانِ ملاقات آذربائیجان کے وفد نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور “معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص” میں حاصل کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا۔
بیان کے مطابق وفد نے پاکستان کے یومِ آزادی اور آذربائیجان کی فتح کی تقریبات کے موقع پر نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل نے مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور یومِ آزادی کی تقریب میں آذربائیجان کے دستے کی شمولیت پر شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر کرنل جنرل کریم والیئف نے صدر الہام علییف کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر کو آذربائیجان کا اعلیٰ ترین “پیٹریاٹک وار میڈل” عطا کیا، جو فوجی تعاون کے شعبے میں غیرمعمولی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق کرنل جنرل کریم والیئف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں اور کردار کو سراہا اور دفاع و سیکیورٹی کے شعبے میں مزید تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔
قبل ازیں، جی ایچ کیو پہنچنے پر کرنل جنرل کریم والیئف کو پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ انہوں نے یادگارِ شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے۔
Colonel General Karim Valiyev, First Deputy Minister of Defence and Chief of the General Staff of the Azerbaijan Army, called on Field Marshal Syed Asim Munir, NI (M), Chief of Army Staff (COAS), at General Headquarters (GHQ) today.
The meeting encompassed discussions on matters… pic.twitter.com/3i0QgxbTJb — PTV News (@PTVNewsOfficial) August 13, 2025
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کرنل جنرل کریم والیئف آذربائیجان کے فیلڈ مارشل پاک فوج کے کے مطابق
پڑھیں:
جنرل شمشاد مرزا کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر‘‘ سے نواز گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-01-3
راولپنڈی(مانیٹر نگ ڈ یسک ) سعودی عرب نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل شمشاد مرزا کو ’’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘‘ سے نوازا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشان امتیاز ملٹری نے سعودی عرب کے دورے کے دوران سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حامد الرویلی سے ملاقات کی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران عالمی اور خطے کی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں فوجی قیادتوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط بھائی چارے اور پائیدار دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے کا عزم دہرایا۔اس ملاقات کے موقع پر پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات خصوصاً فوجی سطح کے روابط کو مضبوط کرنے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کو’ ’کنگ عبدالعزیز میڈل آف آنر آف دی ایکسیلینٹ کلاس‘‘ سے نوازا گیا۔دوسری جانب سعودی فوجی قیادت نے پاکستان آرمی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو تسلیم کیا۔