رضا ربانی کی بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق چیئرمین سینیٹ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما میاں رضا ربانی نے سالانہ بجٹ پرانے این ایف سی کے ساتھ پیش کرنے کی مذمت کردی۔
روز نامہ جنگ کے مطابق انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 7ویں این ایف سی ایوارڈ پر 2009ء میں دستخط ہوئے، 2010ء میں نافذ ہوا، 15 سال گزر چکے اور نئے این ایف سی ایوارڈ کا اعلان نہیں کیا گیا۔
ان کا کہنا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 160 کے تحت ہر 5 سال بعد این ایف سی ایوارڈ جاری کرنا ضروری ہے، وفاقی تقسیم شدہ پول میں سے صوبوں کو ان کے جائز حق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔
رضا ربانی نے کہا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد نئے این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا، حکمران اشرافیہ میں وسائل کی بھوک ہے، ان کو اس سے غرض نہیں کہ وہ کہاں سے آئے۔
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
مزید :.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: ایف سی ایوارڈ
پڑھیں:
اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بشریٰ بی بی بلاول بھٹو زرداری پاکستان سعودی عرب سہیل آفریدی مریم نواز