وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے نیشنل فنانس کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ پر نظر ثانی کے لیے پہلی میٹنگ بلانے کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں این ایف سی ایوارڈ میں بلوچستان کا حصہ دوگنا کردیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف

پشاور میں گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے اگست میں پہلی میٹنگ کرنے جارہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ 2010 کے این ایف سی ایوارڈ میں پہلا نکتہ خیبرپختونخوا کو دہشتگردی کے خلاف وسائل کی فراہمی ہے، مختلف ادوار میں 700 ارب روپے خیبرپختونخوا کو دیے گئے، اور دہشتگردی کے خاتمے تک فنڈز کی فراہمی کا یہ سلسلہ جاری رہےگا۔

انہوں نے کہاکہ این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا۔ ہم مل بیٹھ کر خیبرپختونخوا کے معاملات کو سنجیدگی سے دیکھیں گے اور ضرورت پڑی تو پارلیمنٹ میں لے کر جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں این ایف سی ایوارڈ کے تحت حق نہ ملا تو زبردستی لیں گے، علی امین گنڈاپور

وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نے بھارت کو جو سبق سکھایا ہے وہ قیامت تک یاد رکھے گا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے جس کے لیے بڑے فیصلے کرنے ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews این ایف سی ایوارڈ بڑا اعلان شہباز شریف کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: این ایف سی ایوارڈ بڑا اعلان شہباز شریف کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم پاکستان وی نیوز ایف سی ایوارڈ شہباز شریف نے کہاکہ

پڑھیں:

2017 میں ترقی کرتا پاکستان سازشوں کے باعث تباہی سے دوچار ہوا، نواز شریف

سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا ہے کہ 2017 میں پاکستان ترقی کررہا تھا، لیکن سازشوں کے باعث تباہی سے دوچار ہوا، اب ایک بار پھر ملک درست سمت میں جارہا ہے جو خوش آئند ہے۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ن لیگ حکومت کے اقدامات سے معیشت اور سیاست پر اچھے اثرات پڑ رہے ہیں، اور عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔

نواز شریف نے کہاکہ پنجاب میں مریم نواز کی قیادت میں بہترین کام ہورہا ہے، اور لوگ دیکھ رہے ہیں کہ دن بدن حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ 2017 میں ہر شخص تعریف کررہا تھا کہ پاکستان ٹھیک سمت کی طرف جارہا ہے، آثار تھے کہ پاکستان ترقی کی طرف جاتا لیکن سازشوں نے تباہی سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہاکہ اب پاکستان ایک بار پھر آگے بڑھنا شروع ہوگیا ہے جو خوشی کی بات ہے، ساری دنیا نے دیکھا کہ پاکستان ایک مضبوط ملک بن کر سامنے آیا۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ شہباز شریف اور مریم نواز کے اچھے کاموں کی وجہ سے سمبڑیال کے ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کو ووٹ دیے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان کے دنیا میں اچھے دوست ہیں جنہوں نے ہمیشہ ساتھ دیا، تمام دوست ممالک پاکستان کو سپورٹ کررہے ہیں۔

نواز شریف نے مزید کہاکہ اقوام متحدہ کو احساس ہونا چاہیے کہ کشمیر پر منظور شدہ قراردادوں پر عمل ہونا چاہیے، اس وقت پوری دنیا کی نظریں مسئلہ کشمیر پر لگی ہوئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews سابق وزیراعظم سازشیں شہباز شریف لندن مریم نواز مسلم لیگ ن ملکی ترقی نواز شریف وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے نمٹنے کے لئے پر بروقت اور فوری عمل درآمد درکار ہے، وزیراعظم شہباز شریف
  • صدر ٹرمپ نے  ثابت کردیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
  • صدر ٹرمپ دنیا میں امن کے داعی، پاک بھارت جنگ بندی میں کردار کو سراہتے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے اور جرگہ سسٹم کیلئے کمیٹی بنانے کا فیصلہ
  • بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم
  • وزیراعظم کا این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان
  • بھارت کو سبق سکھا دیا، اب معاشی میدان میں بھی پاکستان کی تقدیر بدلیں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • 2017 میں ترقی کرتا پاکستان سازشوں کے باعث تباہی سے دوچار ہوا، نواز شریف
  • دفاعی بجٹ میں اضافہ ناگزیر، پاکستان نے بھارت کے 4 رافیل جہاز گرائے، وزیراعظم شہباز شریف