دیامر بھاشا ڈیم کی جلد از جلد تکمیل کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف— فائل فوٹو
وزیراعظم شہباز شریف نے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں حائل رکاوٹیں فوری دور کر کے جلد از جلد تکمیل کی ہدایت کردی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دیامر بھاشا ڈیم اور دیگر آبی وسائل پر اجلاس ہوا جس میں دیامر بھاشا ڈیم جیسے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔
وزیراعظم نے کہا کہ مسلح افواج ہماری خود مختاری اور سالیمت کی محافظ ہیں، بھارت کو میدان جنگ اور سفارتی محاذوں پر بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، ایئر چیف مارشل ظہیر بابر نے بھارتی طیارے گرا کر اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو ثابت کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پانی ذخیرہ کرنے کی استطاعت بڑھانے کے لیے نئے ڈیمز کی تعمیر ناگزیر ہے، زراعت کے لیے پانی کی فراہمی اور سیلاب کی روک تھام کےلیے بھی نئے ڈیمز ناگزیر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری معاشی خود انحصاری کا دارومدار سستی بجلی اور زراعت پر ہے، پانی کی اسٹوریج بڑھانے اور پانی کے مؤثر استعمال کی ضرورت ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: وزیراعظم شہباز شریف دیامر بھاشا ڈیم
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف لندن پہنچ گئے، وہ وہاں 3 روزہ قیام کریں گے۔
پاکستان ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل اور دیگر عملے نے وزیراعظم شہباز شریف کے وفد کا استقبال کیا ۔ نائب وزیراعظم وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار ، سمیت وفاقی وزراء عطاء تارڑ ، محمد عون چوہدری ، خواجہ محمد آصف سمیت اہم شخصیات وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ موجود ہیں۔
وزیراعظم لندن میں تین روز قیام کریں گے ۔ وزیراعظم شہباز شریف دورۂ لندن کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کے کنونشن سے بھی خطاب کریں گے۔
شئیرز کی قیمتوں کو پر لگ گئے