بیرون ملک مقیم پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کیخلاف مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسرار خان:نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، مقدمہ پنجاب پولیس کے انسپکٹر مظہر اقبال کی درخواست پر بیکا ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ۔
مدعی مقدمہ نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے یوٹیوب چینل اور ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اس کے خلاف ویڈیوز اپلوڈ کیں، ڈاکٹر شہباز گل نے ویڈیوز میں مدعی مقدمہ اور اسکے خاندان کے خلاف توہین آمیز اور نامناسب الفاظ استعمال کئے ۔
وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل نے اپنی ویڈیوز میں مدعی مقدمہ پر جھوٹے الزام لگائے اور غلط بیانی کی، ڈاکٹر شہباز گل کی اپلوڈ کی گئیں ویڈیوز مختلف لوگوں نے بھی اپنے چینلز پر اپلوڈ کیں ۔
پی ٹی آئی رہنما کی ویڈیوز کی وجہ سے مدعی مقدمہ اور اسکے خاندان کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔دوسری جانب نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی نے مقدمے کی تفتیش سب انسپکٹر محسن رزاق کو سونپ دی ہے ۔
ایشین انڈور روئنگ چیمپئن شپ؛پاکستان نے10گولڈ، 3چاندی، 1 کانسی کا میڈل جیت لیا
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ڈاکٹر شہباز گل
پڑھیں:
راولپنڈی میں ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج
راولپنڈی ساونڈ سسٹم ایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ جاتلی میں ایک شہری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ جاتلی میں مسجد کے خطیب سخاوت حسین پر مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ جمعہ کے روز تقریر کے دوران اسپیکر کے استعمال پر کارروائی کی گئی۔
مقدمہ ہیڈ کانسٹیبل صغیر احمد شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ پولیس نے شواہد اگھٹے کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق جامع مسجد ابو بکر صدیق دولتالہ سے آواز دور تک سنائی دے رہی تھی۔
پنجاب ساونڈ سسٹم ایکٹ 2015 کی دفعہ 6 کے تحت کارروائی کی گئی۔ ملزم سخاوت حسین ولد علی حسین شاہ کے خلاف مزید کارروائی متوقع ہے۔