شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی نے شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر نامناسب ویڈیو شئیر کرنے پر مقدمہ درج کر لیا۔
شہباز گل کے خلاف شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر نے مقدمہ درج کروایا، این سی سی آئی اے نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
شاہدرہ کے رہائشی پولیس انسپکٹر مظہر کی جانب سے درج ایف آئی آر کے مطابق شہباز گل نے سوشل میڈیا پر میرے خلاف نامناسب ویڈیوشہرز کیں جس سے میری شہرت کو نقصان پہنچا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: شہباز گل کے خلاف سوشل میڈیا پر
پڑھیں:
اسلام آباد: ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد کرنے والا نوجوان گرفتار
اسکرین گریباسلام آباد میں ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد اور ہلڑ بازی کرنے والے نوجوان کو گرفتار کرلیا گیا، پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ رات آئی 8 مرکز میں پیش آیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان نے آئی 8 مرکز میں ہلڑ بازی کی اور پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
ملزم کی پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی اور گالم گلوچ کی ویڈیو بھی سامنے آئی تھی۔
ویڈیو میں ملزم کو پولیس اہلکاروں سے جھگڑتے اور گالم گلوچ کرتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ بعد ازاں وہ اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوتا بھی نظر آ رہا ہے۔
تھانہ آئی 9 پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور گاڑی کو بھی تھانے منتقل کردیا۔