معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا اپنی فیملی کے ہمراہ حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودیہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودیہ عرب چلی گئیں۔ جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 6.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: سوشل میڈیا
پڑھیں:
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی اسکائی اسٹیڈیم کا راز کھل گیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے ’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی جو ویڈیو وائرل ہو رہی ہے وہ جعلی نکلی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی اس ویڈیو کو غلط فہمی کے تحت 2034 ورلڈ کپ کے اسٹیڈیم کا ڈیزائن سمجھ لیا گیا تھا جبکہ حقیقت میں اس کا سعودی حکومت کے کسی سرکاری منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
ایجنسی سے بات کرنے والے اس ویڈیو کے خالق نے بھی تصدیق کی ہے کہ یہ صرف ایک اے آئی تصور تھا اور اس نے کسی سرکاری سعودی پروجیکٹ کو بنیاد بنا کر یہ ویڈیو تیار نہیں کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ لوگ اسے حقیقت سمجھ کر پھیلا رہے ہیں جبکہ یہ محض ایک تخیلاتی آئیڈیے کی پیشکش ہے۔
واضح رہے کہ اس ویڈیو نے دنیابھر کی توجہ اپنی طرف کھینچی ہے اور اسے اب تک 5 کروڑ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے، جس کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بطور ایک حقیقی اسٹیڈیم ڈیزائن تیزی سے گردش کر رہا تھا تاہم اب اس کی حقیقت واضح ہو گئی ہے۔