data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (پ ر) ڈائریکٹر جنرل ادارۂ ترقیات کراچی آصف جان صدیقی نے کہا ہے کہ ادارۂ ترقیات کراچی شہر کی منصوبہ بندی اور ترقی میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء اس ضمن میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ انہوں نے یہ بات اربن ڈیولپمنٹ پروجیکٹس سندھ کے ایک اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کے دوران کہی۔ یہ ملاقات کے ڈی اے کے مرکزی دفتر، سوک سینٹر کراچی میں منعقد ہوئی۔ وفد کی قیادت مسٹر ہونگ سو لی (Urban Development Specialist) نے کی جبکہ ٹیم ممبران میں رابعہ عارف اور ممتاز ہالیپوٹو شامل تھے۔ ملاقات کے دوران کراچی ماسٹر پلان کی تاریخی حیثیت اور گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ڈی جی کے ڈی اے آصف جان صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ ادارۂ ترقیات کراچی گریٹر کراچی ریجنل پلان 2047ء کی تیاری اور تکمیل کے ہر مرحلے میں بھرپور تعاون فراہم کرتا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے کراچی کو ترقی یافتہ شہروں کی صف میں نمایاں مقام حاصل ہوگا اور شہریوں کو جدید و معیاری بنیادی سہولیات میسر آئیں گی۔ وفد کو گریٹر کراچی ریجنل پلان کے انتظامی و تکنیکی امور پر تفصیلی بریفنگ پروجیکٹ ڈائریکٹر محمد ارشد خان نے دی۔ انہوں نے بتایا کہ متعلقہ شعبہ جاتی افسران اس اہم منصوبے کی تکمیل میں فعال کردار ادا کر رہے ہیں۔ ملاقات کے اختتام پر وفد نے ادارۂ ترقیات کراچی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے منصوبے کی کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

 

 

 

.

ذریعہ

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ترقیات کراچی ملاقات کے

پڑھیں:

کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق

شہر قائد کے علاقے مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مواچھ گوٹھ کے نور شاہ محلے میں 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہوا جس کی شناخت جہانگیر کے نام سے کی گئی۔

ایس ایچ او موچکو واقعے کی تصدیق کی اور بتایا کہ بچہ گھر کے قریب کھیلتے ہوئے کھلے مین ہول میں گرا۔

کھلے مین ہول میں گرکر بچے کی ہلاکت پر اہل خانہ شدت غم سے نڈھال ہوگئے اور واقعے کے بعد علاقہ مکینوں میں شدید اشتعال پھیل گیا۔

مواچھ گوٹھ میں کھلے مین ہول میں گرنے سے بچے کی ہلاکت کے بعد علاقہ مکینوں نے بچے کی میت رکھ کر احتجاج کیا اور حب ریور روڈ و ناردرن بائی پاس پر ٹریفک کو بند کردیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • کلچر کب تہذیب بنتا ہے
  • کراچی میں کھلے مین ہول میں گر کر 7 سالہ بچہ جاں بحق
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • وزیر اعظم شہباز شریف سے چینی کاروباری وفد کی ملاقات، بزنس ٹو بزنس شراکت داری سے پاک چین دوستی مزید مستحکم ہو گی ، وزیر اعظم
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
  • وزیراعظم سے چینی کمپنی کے وفد کی ملاقات، غذائی تحفظ کے منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار