پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی میں جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کی تائید میں قرارداد جمع کروا دی گئی۔ قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ قراردار میں وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید کرتے ہوئے جنرل عاصم منیر کی قیادت کو سراہا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سپہ سالار جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنانے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وفاقی کابینہ کے فیصلے کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے، جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے عظیم قومی فتح حاصل کی۔
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں سے پاک فوج نے اقوامِ عالم میں تاریخ ساز جنگ جیتی، پاکستانی عوام افواج پاکستان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہیں۔ ایوان امید ظاہر کرتا ہے کہ جنرل عاصم منیر عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ ایوان دعاگو ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان مزید مضبوط ہو گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: جنرل عاصم منیر کی قیادت افواج پاکستان پنجاب اسمبلی کے فیصلے کی یہ ایوان کرتا ہے
پڑھیں:
چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
دنیا بھر میں لاکھوں افراد بے خوابی اور نیند کی مختلف خرابیوں کا شکار ہیں، تاہم چینی سائنسدانوں نے ایک ایسے قدرتی مالیکیول کی نشاندہی کی ہے جو دماغ میں نیند کی خواہش کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ دریافت مستقبل میں بے خوابی اور دیگر نیند کے مسائل کے لیے نئی، محفوظ اور مؤثر ادویات کی تیاری میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔
چینی اکیڈمی آف سائنسز اور دیگر تحقیقی اداروں کے سائنسدانوں کی یہ تحقیق معروف سائنسی جریدےنیچر نیورو سائنس (Nature Neuroscience) میں شائع ہوئی ہے۔ تحقیق کے مطابق ٹرپٹامین (Tryptamine یا TrpA) نامی قدرتی مالیکیول دماغ کو یہ اشارہ دیتا ہے کہ جسم کو آرام اور نیند کی ضرورت ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ مناسب نیند انسانی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے، کیونکہ اسی دوران دماغ یادداشت کو منظم کرتا، نئی معلومات محفوظ بناتا اور روزمرہ سرگرمیوں کے دوران جمع ہونے والے فاضل مادوں کو خارج کرتا ہے۔ اس کے باوجود دنیا بھر میں بے خوابی، ذہنی دباؤ، ڈپریشن، بے چینی اور جسمانی گھڑی (سرکیڈین ردھم) کی خرابی کے باعث لاکھوں افراد مناسب نیند سے محروم رہتے ہیں۔
تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے رات کو متحرک رہنے والے چوہوں اور دن میں سرگرم رہنے والے سوروں پر تجربات کیے۔ خصوصی فلوروسینٹ سینسر کی مدد سے جانوروں کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار مختلف اوقات میں ریکارڈ کی گئی۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ جتنا زیادہ وقت جانور جاگتے رہے، ان کے دماغی مائع میں ٹرپٹامین کی مقدار بھی اتنی ہی بڑھتی گئی۔ اس سے ظاہر ہوا کہ یہ مالیکیول جسم میں بڑھنے والے سلیپ پریشر یعنی نیند کی قدرتی طلب کی عکاسی کرتا ہے۔
مزید تحقیق سے پتا چلا کہ جاگنے کے دوران متحرک مخصوص اعصابی خلیے ٹرپٹامین خارج کرتے ہیں، جو بعد ازاں GPR139 نامی ریسیپٹر سے جڑ کر دماغ کے اس حصے کو متحرک کرتا ہے جو نیند کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
سائنسدانوں نے تجرباتی طور پر ایسے مرکبات بھی استعمال کیے جو GPR139 ریسیپٹر کو متحرک کرتے ہیں۔ نتائج کے مطابق ان مرکبات سے نہ صرف نیند کا دورانیہ بڑھا بلکہ اس کے معیار میں بھی نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر مستقبل کی تحقیقات میں یہی حیاتیاتی نظام انسانوں میں بھی ثابت ہو جاتا ہے تو بے خوابی اور دیگر نیند کی خرابیوں کے علاج کے لیے ایسی نئی ادویات تیار کی جا سکیں گی جو موجودہ ادویات کے مقابلے میں زیادہ محفوظ، مؤثر اور کم مضر اثرات کی حامل ہوں گی۔