اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ میں  تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کئے گئے۔ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی۔  وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حال ہی میں پاکستان تاریخ کے کٹھن مرحلے سے گزرا۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ  6 اور 7 مئی 2025ء کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی۔  پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔ وفاقی کابینہ نے کہا کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر نے مثالی جرات اور عزم کے ساتھ پاک فوج کی قیادت کی اور مسلح افواج کی جنگی حکمت عملی اور کاوشوں کو بھرپور طریقے سے ہم آہنگ کیا۔ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ حق میں تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے وزیراعظم کی طرف سے جنرل سید عاصم منیر کو ان کی شاندار عسکری قیادت، جرات اور بہادری، پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو یقینی بنانے اور دشمن کے مقابلے میں دلیرانہ دفاع کے اعتراف میں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی تجویز منظور کر لی۔  بیان کے مطابق وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ حکومت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔ وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیا افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہداء اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔  فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے پر اللہ تعالیٰ کا  شکر گزار ہوں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا یہ اعزاز پوری قوم، افواج پاکستان خاص کر سول اور ملٹری شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ یہ اعزاز قوم کی امانت ہے جس کو نبھانے کیلئے لاکھوں عاصم بھی قربان ہیں۔ صدر پاکستان، وزیراعظم اور کابینہ کے اعتماد کا شکر گزار ہوں۔ یہ انفرادی نہیں بلکہ افواج پاکستان اور پوری قوم کیلئے اعزاز ہے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔ دریں اثناء آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ ترقی کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ا پریشن بنیان مرصوص وفاقی کابینہ نے پاکستان کی معرکہ حق قیادت کی اور دشمن کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات؛ملک بھر کی سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ

سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی کی ملاقات  ہوئی 

وزیر داخلہ نے یوم عاشور کے موقع پر ملک بھر کی صورتحال اور  سیکیورٹی کے حوالے سے لئے گئے انتظامات پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی.وزیراعظم  نے صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، مراد علی شاہ، علی امین گنڈاپور، میر سرفراز بگٹی، اور وزیر اعظم آزاد جموں کشمیر چودھری انوار الحق، وزیر اعلی گلگت بلتستان گلبر خان کو یوم عاشور کے موقع اپنے اپنے علاقوں میں مؤثر سیکیورٹی انتظامات کرنے پر خراج تحسین  پیش کیا ، وزیراعظم کی صوبائی انتظامیہ، پولیس سیکیورٹی فورسز اور رینجرز کی پزیرائی  کی 

  نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں

وزیراعظم  نے کہا صوبائی حکومتوں اور سیکیورٹی فورسز کی موثر اور پیشہ ورانہ منصوبہ بندی کی بدولت عوام کے لیے یوم عاشور کا پر امن اور پر سکون انعقاد ممکن ہوا ،وزیر داخلہ نے کہاحکومت نے یوم عاشور کے موقع پر سیکیورٹی کے انتظامات  اور عوام کو سہولیات فراہم کرنے  کے لیے تمام تر اقدامات کیے ۔

وزیراعظم نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو عاشورہ کے انتظامات احسن طریقے سے کرنے پر سراہا

دوحہ میں حماس اسرائیل مذاکرات کی ٹیبل پھر سج گئی، اسرائیلی وفد کل جائےگا

متعلقہ مضامین

  • حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، سید عاصم منیر کا خراج عقیدت پیش
  • حوالدار لالک جان شہید، "نشان حیدر" کا یوم شہادت، فیلڈ مارشل کا خراج عقیدت پیش
  • وزیر اعظم سے وفاقی وزیر داخلہ کی ملاقات؛ملک بھر کی سیکورٹی انتظامات پر بریفنگ
  • انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-9 سے شکست دیدی
  • پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دیدی
  • بلاول بھٹو نے 5 جولائی 1977 کے مارشل لا کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب قرار دیدیا
  • نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری 
  • ایف پی سی سی آئی صدر کو عہدے میں ایک سال کی توسیع ملنے پر مبارکباد
  • ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
  • صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی