اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹر فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل کی تعیناتی تاحیات ہے۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تعیناتی تاحیات ہے ۔۔۔ سینیٹر فیصل واوڈا #Pakistan #SamaaTv #NadeemMalikLive pic.

twitter.com/GQCN33AMTI

— Nadeem Malik ???????? (@nadeemmalik) May 20, 2025


فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں اور فیلڈ مارشل کی ملازمت میں کوئی مدت کا تعین نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ اب تمام تعیناتیاں ، مدت میں توسیع اور ترقیوں کا فیصلہ فیلڈ مارشل ہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سابق صدر ایوب خان پر جتنی بھی تنقید کریں لیکن ہم اُس دور کی چیزیں چلا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف اسمارٹ وزیراعظم اور قابل ایڈمنسٹریٹر ہیں، بات چیت کا راستہ کھولیں اور معاملات آگے بڑھائیں تاہم ابھی بانی پی ٹی آئی کی رہائی نہیں دیکھ رہا۔

بیرسٹر عقیل

پروگرام کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کابینہ اجلاس میں آرمی چیف عاصم منیر کو ترقی دینے کی تجویز دی جبکہ ایئر چیف کو مدت ملازمت میں توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ، ان کی ریٹائرمنٹ میں ابھی وقت ہے۔

بیرسٹر عقیل کا کہنا تھا کہ حکومت نے تمام سروسز چیفس کی مدت ملازمت کا تعین کیا اور سروسز چیفس کی مدت ملازمت کی قانون سازی اسی پارلیمنٹ نے کی۔
مزیدپڑھیں:فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: کا کہنا تھا کہ فیصل واوڈا فیلڈ مارشل

پڑھیں:

منگلا کے طالب علم سے فیلڈ مارشل تک، جنرل عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پاک فوج میں سینئر ترین آفیسر ہیں اور وہ آرمی چیف سے قبل وہ  ڈی جی آئی ایس آئی، کور کمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ایم آئی سمیت کئی اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر پاک فوج کے سینئر ترین افسرہیں، انہوں نے آفیسرز ٹریننگ اسکول منگلا سے تربیت مکمل کرکے پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔

 دوران تربیت انہیں بہترین کارکردگی پر اعزازی شمشیر سے نوازا گیا جبکہ تربیت مکمل کرنے کے بعد انہوں نے پاک فوج کی فرنٹیئر فورس رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔

سید عاصم منیر حافظ قرآن بھی ہیں، ان کی اسائنمنٹس کا جائزہ لیا جائے تو وہ مضبوط پروفائل کے ساتھ سامنے آتے ہیں۔

 

سید عاصم منیر 2014ء میں کمانڈر فورس کمانڈ ناردرن ایریا خدمات انجام دینے کے بعد 2017 میں ڈی جی ملٹری انٹیلی جنس کے عہدے پر فائز ہوئے۔

اس کے بعد اکتوبر 2018ء میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی پانے کے بعد انہیں ڈی جی ملٹری آئی ایس آئی تعینات کیا گیا۔ جہاں کچھ عرصہ خدمات کی انجام دہی کے بعد انہیں جون 2019ء میں کور کمانڈر گوجرانوالہ کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا تھا۔

 

جنرل عاصم منیر اکتوبر 2021ء سے جی ایچ کیو میں کوارٹر ماسٹر جنرل فرائض سرانجام دے رہے تھے، 29 نومبر 2022 کو وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سینئر ترین تھری اسٹار جنرل، لیفٹیننٹ جنرل سید عاصم منیر کو پاکستان آرمی کے 17ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دی۔

جس کے بعد صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 243 کے تحت ان کی تقرری کی توثیق کی۔جنرل عاصم منیر نے 29 نومبر 2022 کو سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے کمانڈ کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔

آج 20 مئی کو وفاقی کابینہ نے سید عاصم منیر کق فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دے دی۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کانوٹیفکیشن جاری
  • فیلڈ مارشل کا اعزاز ملنے سے آرمی چیف کی مدت ملازمت پر کوئی فرق نہیں پڑےگا، رانا ثنااللہ
  • فیلڈ مارشل ایک روایتی عہدہ نہیں، اب تمام فورسز فیلڈ مارشل کے ماتحت ہوں گی
  • منگلا کے طالب علم سے فیلڈ مارشل تک، جنرل عاصم منیر کے کیریئر پر ایک نظر
  • فیلڈمارشل عاصم منیرکی تعیناتی تاحیات ہے،فیصل واوڈاکادعویٰ
  • فوج میں فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہے؟
  • ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ
  • فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
  • جنرل سید عاصم منیرکی بطور فیلڈ مارشل ترقی، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کوریٹائرنہ کرنے کافیصلہ