پاکستان کے خلاف جاسوسی کے جھوٹے الزامات میں گرفتار ہونے والی بھارتی خاتون سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کا تعلق بھارتی حکمران جماعت بی جے پی سے نکل آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق 17 مئی کو گرفتار ہونے والی جیوتی ملہوترا کو بھارتی اداروں نے پاکستان کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں حراست میں لیا تھا، تاہم اب انکشاف ہوا ہے کہ وہ بی جے پی ہریانہ کی سرگرم کارکن ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جیوتی ملہوترا نہ صرف بی جے پی کے متعدد ایونٹس میں شریک رہی ہیں بلکہ اپنی شناخت بھی کئی مواقع پر بی جے پی کارکن کے طور پر پیش کر چکی ہیں۔

گرفتاری سے قبل بی ایس ایف کے ایک جوان نے جب ان سے شناخت پوچھی تو انہوں نے خود کو ہریانہ بی جے پی سے بتایا، جس پر بی ایس ایف اہلکار نے جانچ پڑتال چھوڑتے ہوئے کہا بی جے پی ہی چاہیے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جیوتی کی گرفتاری دراصل مودی حکومت کی جانب سے پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور فالس فلیگ سازش تھی، جو اب بری طرح بے نقاب ہو چکی ہے۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ’ایکس‘ پر بھارتی عوام کی جانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے، جہاں صارفین نے جیوتی ملہوترا اور نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ جیوتی کے یوٹیوب ویلاگز اس بات کا ثبوت ہیں کہ وہ بی جے پی کی قریبی اور متحرک کارکن رہی ہیں، اور ان کی گرفتاری محض ایک سیاسی ڈرامہ تھا جس کا مقصد بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو بدنام کرنا تھا۔دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ اس جعلی گرفتاری سے نہ صرف بھارت کی سازشی ذہنیت سامنے آئی بلکہ ایک مرتبہ پھر یہ ثابت ہو گیا کہ مودی سرکار فالس فلیگ آپریشنز کے ذریعے خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: جیوتی ملہوترا کا کہنا ہے کہ بی جے پی

پڑھیں:

پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی اور یاسمین راشد پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں، دونوں بزرگ ہیں اور بیمار بھی ہیں مگر ان کے خلاف حکومت کی فسطائیت ختم نہیں ہو رہی۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بیماری کے باوجود بھی دونوں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو ایک دن اس فسطائیت کا جواب دینا ہو گا۔

بلال مقصود نے سوشل میڈیا پر کراچی کے پارک میں موجود مردہ کوؤں کی ویڈیو شیئر کردی، یہ ماجرا کیا ہے؟

مزید :

متعلقہ مضامین

  • لاہور: جنسی تعلقات سے انکار پر خاتون کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
  • انسدادِ دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
  • انسداد دہشت گردی عدالت سے علیمہ خان کے ساتویں مرتبہ وارنٹ گرفتاری جاری
  • یوٹیوبر رجب بٹ کے افیئرز پر والدہ نے خاموشی توڑ دی، بیٹے کے عمل پر اہم بیان دے دیا
  • عمران کی رہائی اولین ترجیح، کارکن  سرگرمیاں جاری رکھیں:سہیل آفریدی 
  • پی ٹی آئی کے تمام سیاسی قیدیوں کی قربانیاں ایک دن ضرور رنگ لائیں گی؛بیرسٹر سیف
  • بھارت میں گرفتار ہونے والے سارے جاسوس پاکستانی چاکلیٹ کیوں کھاتے ہیں؟
  • ’را‘ ایجنٹ کی گرفتاری: بھارت کی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم ناکام
  • ٹی ایل پی پر پابندی اچھی بات ہے، کسی دہشتگرد تنظیم سے بات نہیں کرنی چاہیے: اسپیکر پنجاب اسمبلی
  • سعودی عرب کے’اسکائی اسٹیڈیم‘ کی وائرل ویڈیو جعلی نکلی