وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک جیت کا جشن منا رہا ہے، جو آرمی چیف کی بدولت نصیب ہوئی، بریفنگ کس چیز پر ہوگی۔؟ ایف۔16 اڑانا ہے کوئی بندوق چلانی ہے، کوئی پریڈ کرانی ہے یہ پروپیگنڈا ہے، سب نے مل کر بھارت کے خلاف انڈورس کیا ہے۔

سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ اس میں عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کو کریڈٹ جاتا ہے، کیوں کہ مذاکرات خوش آئند ہیں، بیرسٹر گوہر اور عمرایوب مذاکرات کی بات کر رہے ہیں، سیاست میں مذاکرات ہی راستہ ہے، مذاکرات ضروری ہونے چاہئیں، یہ کہنا کہ وہ 6 کو چھوٹ دے رہے ہیں، ہم بھی یہی ہیں وہ بھی یہی ہیں، مجھے تو کوئی ایسی صورتحال نظر نہیں آرہی، ابھی یہ پروپیگنڈا مہم ہے اور ایک فلاپ شو ہے، ابھی یہ اسٹیبلش ڈیموکریسی نہیں، ملک میں اگر ایک آدمی ہر فرنٹ میں کامیاب ہے اور ہم نے آزما کر دیکھ لیا ہے تو اسے کریڈٹ ضرور دینا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  صحافی نے سوال کیا کہ سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی باتیں چل رہی ہیں۔؟ ابھی ہم سب پاکستانی بنیں گے، ابھی سب مضبوط ہیں، ابھی تو سب نے ڈی پی لگا لی ہے پاکستان زندہ باد کی، ہم تو 2 سال سے کہہ رہے تھے آپ کو پہلے مان جانا چاہیے تھا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کہنا تھا کہ

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • بارشوں کے پانی نے لاہور انتظامیہ کی پول کھول دی‘ اقبال ٹاﺅن اور جوہر ٹاﺅن میں مرکزی شاہراﺅں پر شگاف پڑگئے
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • روس مذاکرات کے لیے تیار، یوکرین میں فوجی آپریشن جاری رہے گا، کریملن
  • سینیٹ قائمہ کمیٹی کا بڑا فیصلہ، پرنٹ میڈیا کے معاملات صرف پریس کونسل میں سنے جائیں گے
  • 25 جولائی کو گریٹر اقبال پارک میں پیپلز پارٹی کے جلسہ ؛ بلاول بھٹو ویڈیو لنک سے خطاب کریں گے ؛فیصل میر
  • سرکاری دفاتر میں حاضری اور وقت کی پابندی سے متعلق نئی ہدایات جاری
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • برطانیہ؛ 70 ارکانِ کا نئے وزیراعظم کو خط؛ اسرائیل کیخلاف سخت اقدامات کا مطالبہ