Express News:
2025-05-19@16:59:25 GMT

وفاقی وزیر صحت کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا 78 وہواں اجلاس جنیوا میں منعقد کیا گیا ہے جہاں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے ہیں۔ 

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر  صحت مصطفیٰ کمال 78ویں ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں پاکستان کی نمائندگی کر رھے ہیں جہاں وہ وبائی امراض سے تیاری، یونیورسل ہیلتھ کوریج، اور غیر متعدی بیماریوں جیسے اہم ایجنڈا پر اتفاق کریں گے۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیر صحت مصطفی کمال ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے  جس میں  وہ اب تک کی پیش رفت، درپیش چیلنجز جن میں پولیو کا خاتمہ بھی شامل ھے، اس بارے آگاہ کریں گے 

مزید برآں وہ وباؤں بیماریوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے پاکستان کی پیش رفت کو اجاگر کریں گے۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ وفاقی وزیر صحت عوام کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے عالمی شراکت داروں کی تکنیکی معاونت سے آئندہ کا لائحہ عمل بھی پیش کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: وفاقی وزیر کریں گے

پڑھیں:

اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے: خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی—فائل فوٹو

 وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے۔

کراچی میں تعلیم و تربیت کے لیے نئے کورسز متعارف کروانے کی تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں نوجوان افرادی قوت کی مانگ بڑھ رہی ہے اور چین جیسے ترقی یافتہ ملک بھی پاکستان کے نوجوانوں سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں تاہم اٹھارویں ترمیم کے بعد ملک میں نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر نہ دیا گیا تو ترقی کا خواب ادھورا رہ جائے گا۔

کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے: خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیرِ تعلیم و سائنس و ٹیکنالوجی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کردار تعلیمی اسناد سے زیادہ ضروری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت خالی عمارتوں کو تعلیمی مراکز میں تبدیل کر کے حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ پاکستان کے 18 کروڑ نوجوان ہماری سب سے بڑی طاقت ہیں، دو جامعات قائم ہو چکی ہیں اور آٹھ مزید کےلیے کوششیں جاری ہیں۔

خالد مقبول کا کہنا تھا کہ ہم شاید دنیا کے آخری ممالک میں ہیں جہاں جاگیردارانہ نظام باقی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک کا اسمبلی میں انکشاف
  • وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے اجلاس میں شرکت
  • ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے تائیوان سے متعلق نام نہاد تجویز مسترد کردی ، چین کا خیرمقدم
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف کا دورہ کراچی، مصروفیات کیا ہوں گی؟
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے  ہوگا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
  • 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی
  • اٹھارویں ترمیم کے بعد نئی جامعات کا قیام ایک چیلنج بن چکا ہے، خالد مقبول صدیقی
  • اٹھارویں ترمیم کے بعد شہر میں جامعات لانا چیلنج بن چکا ہے: خالد مقبول صدیقی
  • چیئرمین سینیٹ پے پال افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے روم روانہ