وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں، کراچی پہنچنے پر وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف، وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ بھی کراچی کا دورہ کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا دورہ کامرہ ایئر بیس، آپریشنل تیاریوں و جنگی صلاحیتوں پر بریفنگ

وزیراعظم دورہ کراچی میں معرکہ حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پرکراچی پہنچ گئے pic.

twitter.com/6Pb3poD9Wk

— WE News (@WENewsPk) May 19, 2025

وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان نیوی کے ڈاکیارڈ جائیں گے اور نیوی کے افسران اور جوانوں سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم  معرکہ حق کے دوران پاکستان کی بحری حدود اور سمندری پانیوں کی حفاظت کرنے والی پاکستانی بحریہ کے افسران و جوانوں سے خطاب اور ان کو خراج تحسین پیش کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دورہ کراچی شہباز شریف نیوی وزیراعظم

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: دورہ کراچی شہباز شریف نیوی شہباز شریف وفاقی وزیر

پڑھیں:

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے دلی احترام اور پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے 24 جون کو ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے سعودی عرب کی مفاہمتی کوششوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، اور اس دوران سعودی عرب کے تعاون و حمایت سے عالمی امن و سلامتی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم شہباز شریف آذربائیجان پہنچ گئے، فذوالی ایئرپورٹ پر پُرتپاک استقبال
  • وزیراعظم شہبازشریف 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
  • وزیراعظم شہباز شریف ای سی او اجلاس میں شرکت کریں گے
  • وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، خطے میں امن اور تعاون پر گفتگو
  • اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
  • شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، اسرائیلی جارحیت میں شہادتوں پر تعزیت
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ، تعزیت اور اظہارِ یکجہتی