City 42:
2026-07-24@09:18:50 GMT

محسن نقوی کا جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ

اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT

ویب ڈیسک :جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا تقریباً 90 فیصد کام مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے علی الصبح جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس پراجیکٹ کا دورہ کیا، وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری بھی ہمراہ تھے۔

 محسن نقوی نے تعمیراتی کام پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور تعمیراتی سرگرمیاں مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

 وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ منصوبے کے تمام حصوں پر بیک وقت کام جاری رکھا جائے، انڈر پاس کی تعمیر سے ایئرپورٹ تا مری و کشمیر تک سگنل فری کوریڈور کی سہولت ملے گی، شہریوں کے وقت کے ساتھ ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔

وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے

 چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت کے بارے بریفنگ دی۔

 بریفنگ میں کہا گیا کہ تعمیراتی سرگرمیاں تکمیل کے مراحل میں ہیں، جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس منصوبے کی چھت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، انڈر پاس پر ہارٹیکلچر سمیت الیکٹریکل ورک کا آغاز بھی کر دیا گیا ہے، منصوبہ کے ڈرینج سسٹم، روڈ ورک کے ساتھ اسفالٹ کا کام بھی زور وشور سے جاری ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: جناح سکوائر مری روڈ انڈر پاس انڈر پاس پر

پڑھیں:

انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران

ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔

ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔

 

 

متعلقہ مضامین

  • وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • قومی انڈر-18 ٹیم نے ہاکی فائیو اے سائیڈ ورلڈ کپ کیلیے کوالیفائی کرلیا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • علی الزیدی کا ایران کا اہم دورہ، دوطرفہ تعلقات بڑھانے پر اتفاق
  • محسن نقوی کی مستونگ کے قریب  سیشن جج اور جوڈیشل مجسٹریٹ پر فائرنگ کی پرزور مذمت
  • ایرانی وزیر داخلہ سکندر مومنی کی لاہور آمد: وفاقی وزیر داخلہ اور گورنرپنجاب کے ہمراہ مزار اقبال اور دربار بی بی پاکدامن حاضری
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز