قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5بجے ہوگا، 10 نکاتی ایجنڈا جاری
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی اسمبلی کا اجلاس 2روز کے وقفے کے بعدآج شام 5بجے پارلیمنٹ ہا ؤس اسلام آ باد میں ہوگا۔اجلاس کیلئے سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے 10 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا ہے۔اجلاس میں وقفۂ سوالات کی کاروائی ہو گی۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق آسیہ ناز تنولی ۔نزہت صادق اور زہرہ ودود فاطمی اسلام آ باد۔ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں رواں مالی سل کے اختتام پر کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی بند کرنے سے متعلق توجہ دلاؤ نو ٹس پیش کریں گی۔
اے ایس آئی کو روسی سفارتکار کو خفیہ معلومات دینے کے الزام میں سنائی گئی سزاکالعدم
وزیرداخلہ محسن نقوی پاکستان شہریت ترمیمی بل2024منظوری کیلئے ایوان میں پیش کریں گے۔وزیر دفاع خواجہ آصف پاکستان نیوی تر میمی بل2025ایوان میں منظوری کیلئے پیش کریں گے۔ وزیر پار لیمانی امور طارق فضل چوہدری صدر کے پارلیمنٹ سے خطاب پر اظہار تشکر کی قرارداد مزید بحث کیلئے پیش کریں گے۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پیش کریں
پڑھیں:
عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں،وفاقی وزیر مصدق ملک کا اسمبلی میں انکشاف
سٹی 42:ؒ پاکستان میں گلیشیئرز کے حوالے سے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا گلگت بلتستان اور خیبرپختونخواہ میں 13ہزار 32 گلیشیئرز ہیں
سندھ طاس میں 26ہزار مربع کلومیٹر گلیشیئرز ہیں،وفاقی وزیر نے قومی اسمبلی میں تحریری جواب دیتے ہوئے بتایا کہ گلیشیئرز ہمالیہ،قراقرم اور کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں موجود ہیں،عالمی درجہ حرارت کی وجہ سے 10ہزار گلیشیئرز پیچھے ہٹ رہے ہیں ،برفانی تودے پگھلنے سے 3ہزار 44جھیلیں بنی ہیں،33جھیلیں انتہائی غیر مستحکم ہیں جس سے 7 اعشاریہ ایک ملین لوگوں کو شدید خطرہ ہے، پاکستان 75گلیشیل لیک آؤٹ برسٹ فلڈ کے واقعات سے گزر چکا ہے۔
اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
،وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان کو بارشوں کی کمی کا بھی سامنا ہے،اوسط بارشوں میں 40 فیصد کمی ہوئیگلاف پروجیکٹ کے تحت 24 وادیوں میں قبل ازوقت وارننگ سسٹم ،50ویدر سٹیشنز اور 408 ریور ڈسچارج سینسرز نصب کئے ہیں