اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے
اشاعت کی تاریخ: 9th, September 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔
صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس صرف گندم ذخیرہ کرنے کےگودام ہیں۔
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ سیلاب آتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف آپریشنز ہوتے ہیں، عوام کو خوراک دینے کے لیے کیا انتظامات ہیں، بھارت کے خلاف جنگ ہوجاتی ہے اور بارشوں کا پھر امکان ہے، محکمہ خوراک کا کیا کردار ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب 70 فیصد پانی میں ڈوبا ہوا ہے کیا ہم سیلاب سے متاثرہ گندم خریدیں گے۔
بعد ازاں خیبر پختونخوا اسمبلی نے گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر پابندی کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
صوبائی اسمبلی میں مشترکہ قرارداد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رکن احمد کنڈی نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ گندم اور آٹے پر پابندی آئین کے آرٹیکل 151 کی خلاف ورزی ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب گندم اور آٹے کی نقل و حرکت پر پابندی نرم کرے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: خیبرپختونخوا اسمبلی گندم اور آٹے محکمہ خوراک کے خلاف کہا کہ کے لیے
پڑھیں:
سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر کی اچانک طبیعت ناساز ،آئی سی یو میں داخل
ویب ڈیسک : سندھ اسمبلی کے سابق اسپیکر آغا سراج درانی کی اچانک طبیعت ناساز ہوگئی ،آئی سی یو میں داخل کروادیا گیا
گزشتہ رات اپنی رہائشگاہ پر آغا سراج درانی کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا ،تکلیف شروع ہونے کے بعد انہیں فوری کراچی ہسپتال لایا گیا، جہاں انہیں آئی سی یو میں داخل کر لیا گیا۔
ہسپتال کے ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ آغا سراج درانی کا علاج کیا جا رہا ہے، ان کی طبیعت ٹھیک ہورہی ہے اور انہیں جلد گھر منتقل کر دیا جائے گا۔
پاکستان کا یو اے ای کیخلاف میچ کھیلنے کا فیصلہ، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ