مودی سرکار کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب :پاکستان کیلئے “جاسوس” قرار دی گئی خاتون بی جے پی کارکن نکلی
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
مودی سرکار کی ایک اور فالس فلیگ سازش بے نقاب :پاکستان کیلئے “جاسوس” قرار دی گئی خاتون بی جے پی کارکن نکلی WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز
پاکستان کے خلاف مبینہ جاسوسی کے الزام میں گرفتار کی گئی بھارتی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اور یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کی سرگرم کارکن ہیں۔ دفاعی و میڈیا ذرائع کے مطابق، 17 مئی کو گرفتار کی گئی ہریانہ کی رہائشی جیوتی ملہوترا پر بھارتی حکومت نے الزام لگایا کہ وہ پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیوں سے رابطے میں تھیں اور حساس معلومات فراہم کر رہی تھیں۔
تاہم ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ گرفتار خاتون دراصل بی جے پی ہریانہ سے وابستہ ہیں اور متعدد پارٹی ایونٹس میں شرکت کر چکی ہیں۔ گرفتاری سے قبل جب انہوں نے بارڈر سیکیورٹی فورس (BSF) کے اہلکار کو شناخت دی تو انہوں نے خود کو بی جے پی کی کارکن ظاہر کیا، جس پر اہلکار نے مبینہ طور پر “بی جے پی ہی چاہیے” کہہ کر تلاشی کے بغیر چھوڑ دیا۔
سوشل میڈیا پر اس گرفتاری کو مودی حکومت کی پاکستان کو بدنام کرنے کی ایک اور “فالس فلیگ” سازش قرار دیا جا رہا ہے۔ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی عوام اور تجزیہ کاروں نے جیوتی ملہوترا کی گرفتاری کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ سب ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کیا گیا۔
بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ جیوتی کے سوشل میڈیا پروفائلز، خاص طور پر انسٹاگرام، اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ وہ صرف نریندر مودی اور بی جے پی کو فالو کرتی ہیں، جس سے ان کی وابستگی واضح ہوتی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق، BSF کی غفلت، تضاد اور گرفتاری کے بعد کا رویہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یہ سب ایک سیاسی ڈرامہ تھا، جو پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ کے طور پر ترتیب دیا گیا۔
عوامی ردِ عمل اور سوشل میڈیا پر بیداری نے اس “فالس فلیگ” گرفتاری کا پردہ فاش کر دیا ہے، جس کے بعد مودی سرکار کو سخت تنقید کا سامنا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت اور فتنے الہند کی بلوچستان میں دہشتگردی اور گٹھ جوڑ بے نقاب بھارتی انتہا پسند ہندوؤں کا بلوچستان میں مداخلت کا بڑا ثبوت سامنے آگیا وردی کسی بھی رنگ کی ہو ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے، ترجمان پاک فوج امیر کویت نے پاکستان میں سرمایہ کاری بڑھانے کاعندیہ دے دیا محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مزید 4روز کیلئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کردیا سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔
خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔
عمرے ادائیگی سے روکنا بے شرمی بے حیائ نہی تو اور کیا ہے۔
عارف رند خولہ چوہدری کو فوری رہا کرو
pic.twitter.com/0FcsNssswO
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 2, 2025