بھارت کسی غلط فہمی میں مت رہے ہم پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ڈاکٹر صفدر اقبال
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
جماعت اسلامی ملتان کے سابق امیر نے کہا ہے کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کسی غلط فہمی میں مت رہنا، پاکستان کا بچہ بچہ شوق شہادت اور جذبہ جہاد سے سرشار ہے، بھارت کی ہر جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا اب بھی اگر کوئی جارحیت کی گئی تو بھارت کو منہ کی کھانا پڑے گی، پاکستانی افواج اور قوم ہر وقت تیار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار سابق امیر جماعت اسلامی ملتان ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے ایک نمبر چونگی ہر اظہار تشکر کی تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان بچہ بچہ اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر ہر محاذ پر اپنی خدمات پیش کرنے کو ہر وقت تیار ہے، بھارت کسی غلط فہمی میں مت رہے ہم پاکستان کے دفاع کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس موقع پر ملازم حسین سیکرٹری جماعت اسلامی علاقہ شمالی ،فرحال ملک،ابوبکر، شیخ ندیم، حسان اخوانی، اسرار حسین اور دیگر بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر صفدر ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کے دفاع کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جذبہ جہاد اور شوق شہادت رکھتا ہے، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کاروائی کی پاک افواج نے بھرپور جواب دیکر بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اب مزاکرات کے نام پر بھارت کے آگے جھکنے کی بجائے کشمیر، سندھ طاس معاہدہ سمیت تمام حل طلب مسائل پر بات ہونی چاہیے، کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے۔ انہوں نے فلسطین میں جاری اسرائیلی مظالم کو کھلی دہشت گردی قرار دیا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے دفاع کے لیے بچہ بچہ
پڑھیں:
آزاد کشمیر کی صورتحال پر اوورسیز ممبر اسمبلی محمد اقبال مستعفی
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھی اور آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے اوورسیز ممبر محمد اقبال نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
محمد اقبال نے اپنے بیان میں کہا کہ انہوں نے ذاتی فیصلے کے تحت اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ ان کے نزدیک اسمبلی عوامی اعتماد کھو چکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں عوامی ایکشن کمیٹی کے مظاہرے میں پولیس اہلکاروں پر تشدد، اہلکار زخمی
سماجی رابطے کے پلیٹ فارم فیس بک پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ یہ نشست انہیں ان کے قائد عمران خان نے دی تھی جو ان کے لیے اعزاز تھا۔
’۔۔۔مگر اب میں نہیں سمجھتا کہ ایسی اسمبلی کا حصہ رہنے کا کوئی جواز ہے جو جماعت یا عوام کے مفاد میں کام نہ کرے۔‘
مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کی کشمیر میں احتجاج ختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت، مذاکراتی کمیٹی کو مظفرآباد روانگی کا حکم
انہوں نے مزید کہا کہ قیادت کی خواہش تھی کہ وہ اپنی ذمہ داری جاری رکھیں، تاہم انہوں نے ذاتی طور پر مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔
محمد اقبال کا کہنا تھا کہ وہ اپنی نجی حیثیت میں آزاد کشمیر کے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے اور خاص طور پر ان خاندانوں کی معاونت کریں گے جنہوں نے حالیہ واقعات میں اپنے پیارے کھوئے ہیں۔
مزید پڑھیں:
محمد اقبال نے دعا کی کہ جلد از جلد مذاکرات کا آغاز ہو تاکہ خطے میں جاری سیاسی بحران کا خاتمہ ہوسکے۔
واضح رہے کہ محمد اقبال 2021 کے عام انتخابات میں مخصوص نشست پر اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، تاہم آزاد کشمیر میں پی ٹی آئی کی حکومت کے خاتمے اور 2 وزرائے اعظم کی تبدیلی کے بعد وہ عملاً سیاست سے کنارہ کش ہو چکے تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آزاد کشمیر اوورسیز پی ٹی آئی عمران خان محمد اقبال مستعفی