آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی گئی۔

وفاقی کابینہ نے کہاکہ 6 اور 7 مئی 2025 کی رات بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال اور بلا جواز جنگ مسلط کی، پاکستان کی سول آبادی میں معصوم شہریوں بشمول خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا گیا۔ دشمن کی جانب سے پاکستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت کو پامال کرنے کی مذموم کوشش کی گئی۔

وزیراعظم نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔

حکومت نے ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات جاری رکھنے کا فیصلہ

وفاقی کابینہ نے یہ بھی فیصلہ کیاکہ افواج پاکستان کے افسران و جوانوں، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلیٰ سرکاری ایوارڈز سے نوازا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر فیلڈ مارشل نوٹیفکیشن جاری وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا رمی چیف فیلڈ مارشل نوٹیفکیشن جاری وی نیوز فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ا رمی چیف جنرل

پڑھیں:

وزیراعظم کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد

فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد دی ہے۔ 

ایک بیان میں وزیرِ اعظم نے کہا کہ آرمی چیف نے معرکہ حق میں قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، جنرل عاصم منیر کو اللہ تعالیٰ نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے۔

یہ بھی پڑھیے محسن نقوی اور کامران ٹیسوری کی فیلڈ مارشل بنائے جانے پر آرمی چیف کو مبارکباد یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری

وزیراعظم نے کہا آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں جنرل عاصم منیر کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا۔ 

انھوں نے کہا کہ آرمی چیف کی دفاع وطن کیلئے گراں قدر خدمات پر انہیں فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ 

وزیراعظم نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لیکر ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سرانجام دیں۔

متعلقہ مضامین

  • جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نو ٹی فیکیشن جاری
  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور فیلڈ مارشل ترقی کا نوٹیفیکشن جاری
  • جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کانوٹیفکیشن جاری
  • صدر زرداری کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد
  • وزیراعظم کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر مبارکباد
  • فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟
  • فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے والے عاصم منیر کون ہیں؟
  • فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے بعد جنرل سید عاصم منیر کا بیان بھی سامنے آگیا
  • حکومت نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی