ملک ریاض کی فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو تاریخی اعزاز پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)معروف پاکستانی پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض نے کہا ہے کہ وہ فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کو اس تاریخی منصب پر فائز ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ مائیکرو بلاگنگ سائٹ ایکس پر پیغام دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ عظیم اعزاز نہ صرف افواجِ پاکستان بلکہ پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہے۔ملک ریاض نے کہا کہ دعا ہے کہ یہ تقرری قومی یکجہتی، سلامتی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہو، قوم کو ایک نئی سمت، ایک نیا ولولہ اور ایک پُرامن مستقبل دینے کا یہی وقت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ جنرل عاصم منیر اس چیلنج سے سرخرو ہوں گے۔
امریکہ کا قرضہ 36 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر گیا، چین نے کتنے پیسے لینے ہیں؟
Heartiest Congratulations to Field Marshal General Syed Asim Munir on this historic honour.
Pakistan Zindabad ???????? pic.twitter.com/EBpLikloaN — Malik Riaz Hussain (@MalikRiaz_) May 20, 2025
مزید :
ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کاعہدہ آئینی بنانے کیلئے آرٹیکل243 میں ترمیم کی جائے گی، وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے 27 ویں آئینی ترمیم کی تیاری پکڑلی۔27 ویں آئینی ترمیم میں آرٹیکل 243 میں ترمیم ہوگی جس کا مقصد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تسلیم کرنا ہے۔
مجوزہ ترمیم میں آئینی عدالتوں کا معاملہ بھی شامل ہے، ایگزیکٹو کی مجسٹریل پاور کی ڈسٹرکٹ لیول پر ترسیل بھی مجوزہ ترمیم میں شامل ہوگی، اس کے ساتھ پورے ملک میں ایک ہی نصاب کا ہونا بھی ستائیسویں ترمیم کی تیاری میں زیر غور آنے کا امکان ہے۔وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ ستائيسویں ترمیم پر بات چیت چل رہی ہے لیکن باضابطہ کام شروع نہیں ہوا۔جیو نیوز سے گفتگو میں کہاکہ آرٹیکل 243 میں ترمیم کا مقصد معرکہ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے بعد آرمی چیف کو دیے گئے فیلڈ مارشل کے عہدے کو آئین میں شامل کرنا اور اسے تحفظ دینا ہے۔
پنجاب بھر میں اساتذہ کے ساتھ ریشنلائزیشن میں ہونے والی حق تلفی کا ازالہ کیا جائے، اساتذہ کا مطالبہ
دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی سے 27 ویں ترمیم کی حمایت کی درخواست کی، ترمیم میں آئینی عدالت کا قیام، ایگزیکٹو مجسٹریٹس اور ججز کے تبادلے شامل ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے مزید بتایا کہ این ایف سی میں صوبائی حصے کا تحفظ ختم کرنا بھی 27 ویں ترمیم میں شامل ہے، تجاویز میں آرٹیکل 243 میں ترمیم، تعلیم اور آبادی کی منصوبہ بندی وفاق میں واپسی کی ترمیم بھی شامل ہیں۔
مزید :