صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کی آرمی چیف سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنےپر دلی مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) عاطف اکرام شیخ نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل عاصم منیر نے اپنی محنت، صلاحیتوں اور غیر معمولی پیشہ وارانہ مہارت سے یہ اعلیٰ ترین عسکری مقام حاصل کیا ہے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص کی منصوبہ بندی، حکمت عملی اور کامیابی جنرل عاصم منیر کی عسکری ذہانت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے حالیہ پاکستان بھارت جنگ میں تاریخی کامیابی حاصل کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔
صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دراصل قوم کی طرف سے جنرل عاصم منیر کی دفاع وطن کے لیے بے مثال خدمات کا اعتراف ہے۔ بزنس کمیونٹی سمیت پوری قوم ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج مزید کامیابیاں حاصل کرے گی اور نئی بلندیوں تک پہنچے گی۔
عاطف اکرام شیخ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ان کے عہدے میں توسیع پر بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ ایئر چیف نے پاکستان کے فضائی دفاع کو مضبوط اور ناقابلِ تسخیر بنایا ہے۔ ان کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت دشمن کو مؤثر اور دندان شکن جواب دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ افواج پاکستان کی قربانیاں اور خدمات قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گی۔
Post Views: 2.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :