(آپریشن بنیان مرصوص ) پاکستانی شہریوںکو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کی خدمات کا اعتراف
جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویزوفاقی کابینہ نے منظور کرلی
آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق فوج میں فیلڈ مارشل عہدہ کیا ہوتا ہے؟۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت میں توسیع کرنے کے ساتھ ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کے دوران گراں قدر خدمات انجام دینے والوں کو اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازانے کا فیصلہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ افواج پاکستان کے افسران و جوان، غازیان، شہدا اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہریوں کو آپریشن بنیان مرصوص کے دوران ان کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں اعلی سرکاری ایورڈز سے نوازا جائے گا۔بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں جہاں وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی، حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات کرکے انہیں اس فیصلے کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔معلوم ہوا ہے کہ معرکہ حق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر حکومت پاکستان کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی، کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے یہ تجویز پیش کی، جس پر جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی شہبازشریف کی تجویز کابینہ نے منظور کرلی۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی اعلی سرکاری ایورڈز سے ا پریشن بنیان مرصوص وفاقی کابینہ نے کے دوران
پڑھیں:
آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی پر آرمی چیف فیلڈ مارشل بن گئے، اختیارات کیا ہوں گے؟
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے قبل پاکستان میں صرف جنرل ایوب خان فیلڈ مارشل تھے جنہوں نے بطور صدر خود کو اِس عہدے پر ترقی دی تھی۔
لیکن جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی وفاقی کابینہ کی منظوری سے دی گئی ہے، اُنہیں یہ عہدہ آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی شاندار کامیابی کے بعد دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی
فیلڈ مارشل کا عہدہ کیا ہوتا ہے؟فیلڈ مارشل کسی بھی فوج کا سب سے اعلیٰ منصب یا عہدہ ہوتا ہے، گو کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ علامتی ہوتا ہے لیکن عزّت و توقیر کے حوالے سے یہ بہت نمایاں ہوتا ہے، یہ عہدہ فائیو اسٹار جنرل کے برابر ہوتا ہے اور عام طور پر بری فوج میں جنگ کے دوران نمایاں یا غیر معمولی خدمات پر عطا کیا جاتا ہے۔
فیلڈ مارشل عموماً فوج کے کمانڈر انچیف یا اعلیٰ کمانڈر کے طور پر کام کرتا ہے اور علامتی طور پر اُسے بہت عزت دی جاتی ہے۔
اس وقت پاکستان فوج میں صرف دو فور اسٹار جنرل ہیں جن میں ایک آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور دوسرے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا ہیں۔ لیکن آرمی چیف اب فائیو سٹار جنرل بن گئے ہیں اور فور اسٹار جنرل سید عامر رضا ہیں۔
فور اسٹار جنرلز کو جنرل کہا جاتا ہے، اس وقت پاکستان فوج میں دو جنرلز، 30 لیفٹیننٹ جنرلز اور 184 میجر جنرلز ہیں۔
یہ بھی پڑھیں فیلڈ مارشل کا اعزاز قوم کی امانت ہے، جنرل عاصم منیر کا پیغام
سابق صدر جنرل ایوب خان کو یہ عہدہ کیسے ملا؟سابق صدر فوجی حکمران جنرل ایوب خان نے 1959 میں خود کو بطور صدر فیلڈ مارشل کا عہدہ دیا، یہ عہدہ بظاہر اُنہیں فوجی کارکردگی کی بنا پر دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف ترقی چیف آف آرمی اسٹاف حکومت پاکستان فیلڈ مارشل وفاقی کابینہ وی نیوز