آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا بطور فیلڈ مارشل ترقی کا نوٹیفیکشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی 42: آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر کے فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کانوٹیفکیشن جاری ہوگیا
وزارت دفاع نے آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔
واضح رہے آج کابینہ کے خصوصی اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو بطور فیلڈ مارشل ترقی دی گئی ہے ، وزیر اعظم نے صدر مملکت کو اعتماد میں لینے کے بعد کابینہ اجلاس میں آرمی چیف کو بطور فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جس کے بعد صدر مملکت ، وزیر اعظم ،وفاقی وزرا و دیگر نے جنرل عاصم منیر کو مبارک باد دی
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل ا رمی چیف
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔