جنرل ساحر شمشاد مرزا کی جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بننے پر مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
راولپنڈی: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری) نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے معزز و اعلیٰ ترین رینک پر ترقی پانے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں جنرل ساحر شمشاد مرزا نے جنرل عاصم منیر کی شاندار قیادت، غیر متزلزل عزم اور قوم کے لیے ان کی ممتاز خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے حالیہ کامیاب آپریشنز “معرکۂ حق” اور “بنیان مرصوص” کی کامیاب منصوبہ بندی اور قیادت کو بھی سراہا جو قومی سلامتی اور دفاع کے لیے ایک سنگِ میل کی حیثیت رکھتے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس نے اس امید کا اظہار کیا کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان مزید استحکام اور کامیابی کی طرف گامزن رہیں گی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :