جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کیلیے خدمات کا اعتراف ہے، صدر مملکت
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ وفاع وطن کیلیے آپ کی خدمات کا اعتراف ہے۔
صدر مملکت نے اپنے بیان میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر نے بلااشتعال بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے ، دشمن کے مکروہ عزائم ناکام بنانے پر اُن کے کے کردار کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا عہدہ دفاع وطن کی خاطر آپ کی خدمات کا اعتراف ہے، بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور افواج پاکستان تعریف کے مستحق ہیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں افواجِ پاکستان نے بہترین حکمت عملی سےدشمن کا غرور خاک میں ملا دیا، ملکی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی خدمات کو سراہتی ہے۔
صدر مملکت نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو عہدے کی مدت میں توسیع پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایئر چیف مارشل کی کامیاب جنگی حکمت عملی کی بدولت پاکستان نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے ایئر چیف مارشل کی قیادت میں بھارتی فضائیہ کو شکست فاش دی۔
صدر مملکت کا فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایئر چیف مارشل فیلڈ مارشل صدر مملکت کہا کہ
پڑھیں:
کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں: صدرِ مملکت
ویب ڈیسک:صدر مملکت آصف علی زرداری کا کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کو خراج عقیدت، کہا کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے دشمن کے خلاف بے مثال جرأت، بہادری اور قربانی کا مظاہرہ کیا۔
3صدر مملکت آصف علی زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ شہید کی قربانی ہماری قومی تاریخ کا روشن باب ہے، جو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، کیپٹن کرنل شیر خان شہید نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جان کا نذرانہ دے کر سچے سپاہی ہونے کا ثبوت دیا۔
شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
قوم کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی قربانی، بہادری اور فرض شناسی کو ہمیشہ فخر سے یاد رکھے گی،شہداء کی قربانیاں ہماری آزادی، خودمختاری اور سلامتی کی ضمانت ہیں، کیپٹن کرنل شیر خان شہید کی عظمت اور شجاعت کو سلام پیش کرتے ہیں: صدرِ مملکت