وزیرِ اعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
سٹی 42: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر دلی مبارکباد دی
وزیرِ اعظم نے کہا آرمی چیف نے معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں اپنی قائدانہ اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا.جنرل سید عاصم منیر کو اللہ تعالٰی نے بے مثال خوبیوں سے نوازا ہے، آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی میں ان کی دلیری، استقامت اور دانشمندی کا کلیدی کردار تھا.
انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل
وزیرِ اعظم نے کہا معرکہ حق کے دوران آرمی چیف سے لے کر سرحدوں پر دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے والے ہر سپاہی نے دفاع وطن کیلئے دلیری سے اپنی خدمات سر انجام دیں. مجھ سمیت پوری قوم کو آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اور انکی قیادت میں اپنی بہادر افواج کے غازیان و شہداء اور انکے اہل خانہ پر فخر ہے.
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: آرمی چیف
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اقتصادی تعاون تنظیم (ECO) کے سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے دو روزہ دورے پر آذربائیجان روانہ ہوگئے. وزیرِ اعظم شہباز شریف خانکندی میں اقتصادی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور خطاب بھی کریں گے. وزیرِ اعظم اپنے خطاب میں علاقائی و عالمی چیلنجز اور امور پر پاکستان کا نقطہ نظر پیش کریں گے، اقتصادی تعاون تنظیم کے وژن 2025 کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کریں گے. وزیرِ اعظم علاقائی تجارت کے فروغ، علاقائی روابط کی مضبوطی، توانائی کے شعبے میں تعاون اور خطے میں پائیدار ترقی کے حصول کے اقدامات پر زور دیں گے. وزیرِ اعظم سربراہی اجلاس میں شریک عالمی رہنماؤں سے ملاقات بھی کریں گے. نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی وزیرِ اعظم کے ہمراہ وفد میں شریک ہیں.