محسن نقوی اور کامران ٹیسوری کی فیلڈ مارشل بنائے جانے پر آرمی چیف کو مبارکباد
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر مبارک باد دی ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ معرکہ حق میں شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی عاصم منیر کا حق تھا، انہوں نے محنت، صلاحیت اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا، یقین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل عاصم منیر کو جاتا ہے، جرات، شجاعت، تدبر، حکمت اور دانش کا جو مظاہرہ جنرل عاصم منیر نے دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔
یہ بھی پڑھیے یہ اعزاز قوم، افواج، شہداء اور غازیوں کے نام وقف کرتا ہوں: فیلڈ مارشل عاصم منیر وفاقی کابینہ کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوریاُن کا کہنا تھا کہ یقین ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لیے دعاگو ہوں۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی جنرل سید عاصم منیر کو مبارک باد دی اور کہا کہ دشمن کو شکست فاش دینے پر سپہ سالار جنرل عاصم منیر اس عہدے کے حقدار تھے۔
اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں اعلیٰ حکمت عملی آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی صلاحیتوں کا واضح اظہار تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں عاصم منیر کی عاصم منیر کو ا رمی چیف کہا کہ
پڑھیں:
جنوبی افریقن ایئر چیف کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال
راولپنڈی(نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سے جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ نے ملاقات کی ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کی فضائیہ کے سربراہ جوائنٹ سٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے جہاں معزز مہمان کو تینوں افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی افریقہ کے ایئرچیف لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاعی تعاون اور فوجی روابط کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں معزز شخصیات نے افواج کے درمیان تعاون کو مزید وسعت دینے کیلئے عملی اقدامات پر گفتگو کی، جبکہ عالمی و علاقائی جغرافیائی سیاسی منظرنامے پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا گیا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے جنوبی افریقی مہمان کو خطے کی سکیورٹی صورتحال پر پاکستانی مؤقف سے آگاہ کیا اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل وائز مین سیمو مبامبو نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔